🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا۔ ممتاز زہرا بلوچ 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں اور اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (ایشیا پیسفک) کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ امریکا اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک میں فرائض انجام دے چکی ہیں۔
خیال رہے کہ موجودہ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کو 20 اگست 2021 کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عاصم افتخار تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر تھے اور اس سے قبل پاکستان اور پاکستان سے باہر مشنز میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔
پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا اینڈ پیسیفک کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ اس سے قبل 2020-2021 کے درمیان وہ کوریا میں پاکستان کی سفیر، 2015-2020 کے درمیان بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن، 2006-2011 کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں سفارت خانہ میں سیاسی امور کی کونسلر کے طور پر کام کر چکی ہیں جبکہ 1999- 2002 کے درمینا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن میں سیکنڈ سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ کے دفتر میں ڈائریکٹر (امریکا)، ڈائریکٹر (سیکیورٹی کونسل اینڈ ہیومن رائٹس) اور ڈائریکٹر (اسٹریٹیجک پلاننگ) کے طور پر کام کر چکی ہیں جبکہ 2014-2015 کے دوران انہوں نے بطور ڈائریکٹر (تعلیمی پروگرام) اور بعد میں فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر فائز رہی ہیں۔
انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے فزکس میں ماسٹرز کی ڈگری، فلیچر سکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی امریکا سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز اور فرانس سے بھی ڈگری حاصل کی۔عاصم افختار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرانس آمد پر ڈائریکٹر آف اسٹیٹ پروٹوکول فلپ فرانک کے ساتھ اپنی اسناد شیئر کرتے ہوئے تصویر جاری کی۔
مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات نہیں کروں گا:بائیڈن
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ خطے کے
جون
قومی شناختی کارڈز رکھنے والوں کو ویکسین لگاناہماری ترجیح ہے:اسد عمر
🗓️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جن
مئی
پاکستان اور چین کے تعلقات کوئی خراب نہیں کر سکتا
🗓️ 8 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان چائنا اکنامک
اگست
ترسیلات زر 10.8 فیصد کمی کے بعد 17.9 ارب ڈالر رہ گئیں
🗓️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی
مارچ
سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات، یوسف رضا گیلانی سمیت 21 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
🗓️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ
مارچ
شہید سلیمانی کے راستے پر چلنے والے اہم فلسطینی کمانڈر
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: مزاحمتی محور کے سینئر کمانڈر کی حیثیت سے شہید سلیمانی
جنوری
نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے:فواد چوہدری
🗓️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
ستمبر
چین اور روس کے لیے سعودی عرب نے دیا امریکہ کو منفی جواب
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ سعودی عرب سے ظاہر
جون