?️
اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہوا نکل چکی ہے اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے اپنا الگ الگ موقف اپنا لیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس تبدیلی کے باعث سارا فائدہ وزیر اعظم عمران خان کو ہوگا تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ کل ان کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، ان سے ہمارا معاہدہ ہے ناموس رسالت ﷺ کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرنے کا خود کہہ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ سارے چور اندر جائیں گے۔
شیخ رشید نے اُمید ظاہر کی کہ جب وزیر اعظم عمران خان اشیائے ضروریات کی قیمتوں کے معاملات دیکھیں گے تو کسی مافیا کی ہمت نہیں ہوگی کہ وہ رمضان المبارک میں عوام کا خون چوسے۔
ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ جب تک بھارت، مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست 2019 کے فیصلے کو واپس نہیں لیتا اس سے تجارت نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کا پسینہ بہے گا وہاں پاکستانیوں کا خون بہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی سیاست کا محور، زندگی اور موت کا سوال ہے، بھارت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا جب تک مسئلہ کشمیر پر مذاکرات شروع نہیں ہوجاتے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ اگر پاک بھارت سرحد پر تعینات جرنلز مل کر فیصلہ کرتے ہیں کہ کوئی کسی پر گولہ باری نہیں کرے گا تو یہ اچھی بات ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ معاملہ یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کوئی بات آگے نہیں بڑھ سکتی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘ہمیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بات پر یقین کرنا چاہیے جو کہہ رہی ہیں کہ وہ بیرون ملک نہیں جارہیں’۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت کو مریم نواز کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیسٹ کے طور پر وزیر اعظم سے پوچھا تھا کہ اگر مریم نواز ای سی ایل سے اپنا نام نکلوانے کے لیے درخواست دیں؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے کوئی لچک نہیں دکھائی تو وزارت ان کو جانے کی اجازت نہیں دے گی، اول تو انہوں نے درخواست دی ہی نہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی انسانی حقوق کے کارکن کو عجیب سزا
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے ایک کارکن
اپریل
ٹرمپ نے کیا پومپیو کا تحفظ منسوخ
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے جمعرات کو
جنوری
9 مئی کے واقعات ’پاکستان مخالف، دہشت گرد‘ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے
مئی
اسرائیل فلسطینی عوام کے مکمل خاتمے کا خواہاں
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی
جولائی
بھارت 1947 سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے: دیونیدر سنگھ بہل
?️ 29 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما ایڈووکیٹ دیونیدر سنگھ بہل
مارچ
عراق نے ترکی وزیرِ خارجہ کے بیان پر سفیر کو طلب کر لیا
?️ 11 فروری 2026عراق نے ترکی وزیرِ خارجہ کے بیان پر سفیر کو طلب کر
فروری
بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی تحریک کی حامی بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ شیخ
ستمبر
پیپلزپارٹی نے وفاق کو کمزور کرنے کیلئے پنجاب کو نشانہ بنایا: عظمیٰ بخاری
?️ 7 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اکتوبر