🗓️
کراچی(سچ خبریں) گوجرانوالہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے کئی دوسرے علاقوں میں آج شوال کے دوسرے روز بھی نماز عید ادا کی گئی جب کہ اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمعرات کو عوام کو عید کی مبارک دیتے ہوئے شوال کی پہلی تاریخ کا اعلان کیا تھا جس کے مفتی منیب الرحمن نے اس اعلان کو غلط قرار دیتے ہوئے لوگوں سے ایک روزہ قضا رکھنے کی اپیل کی تھی
تفصیلات کے مطابق، کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں واقع جامعہ مسجد فاروق اعظم میں صبح 6 بجکر 45 منٹ پر نمازِ عید ادا کی گئی جس میں 40 سے 50 نمازی شریک تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی وہاں پہنچ گئی لیکن مسجد میں موجود افراد نے گیٹ بند کرکے پولیس اور میڈیا نمائندوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ڈی آئی خان کے گاؤں بدنی خیل اور کتی خیل میں بھی کل روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی جا رہی ہے، دونوں گاؤں کی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی اور لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں بھی 21 سے زائد مقامات پر آج عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی، گوجرانوالہ کے محلہ اسلام آباد روڈھے والی مسجد، کلرآبادی، کھیالی، سنی رضوی مسجد میں بھی آج عید کی نماز ادا کی گئی۔
علامہ داؤد رضوی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان ماننے سے انکارکردیا تھا جبکہ مذکورہ مساجد کے علاوہ شہرکی درجنوں مساجد میں بھی معتکفین نے یہ اعلان نہ مانتے ہوئے 30 روزے پورے کیے اور کل مغرب کے وقت اعتکاف مکمل کرکے مساجد سے باہر نکلے۔
نمازیوں کا کہنا تھا کہ 29 رمضان کا چاند متنازعہ تھا، انہیں اس چاند کے ہونے پر یقین نہیں تھا اسی لیے انہوں نے اپنے 30 روزے مکمل کیے اور آج جمعہ کو عیدالفطر منائی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے: صنعاء کا انتباہ
🗓️ 16 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے آج
مئی
ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر
جنوری
بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون
دسمبر
یمنیوں کے اقدامات سے اسرائیل کی تمام بندرگاہوں کو نقصان پہنچا
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی 24 ویب سائٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں یمنی حملوں
فروری
نیورا لنک کی ڈیوائس تیسرے انسان کے دماغ میں نصب
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیلی
جنوری
عراق کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لیے سینکڑوں ہزار ٹن امدادی سامان کی فراہمی
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کے ہلال احمر کے ترجمان نے فلسطین اور لبنان کے
نومبر
کراچی شیر شاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
🗓️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی شیر شاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے
دسمبر
افغانستان میں ایک بار پھر بم حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
جون