?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ کورونا وائرس نے ساڑے تین ماہ کے بعد اتنا بڑا وار کیا جس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 141 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 199 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 83 ہزار 742، سندھ میں 4 لاکھ 24 ہزار 139، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 243، بلوچستان میں 31 ہزار 928، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739، اسلام آباد میں 96 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی 141 اموات تقریباً گزشتہ 4 ماہ میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔
اس سے قبل ملک میں 3 مئی کو کورونا سے 161 افراد انتقال کرگئے تھے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 73 لاکھ 97 ہزار 803 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 410 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، 5 ہزار 586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
جبکہ کورونا کے 503 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔ ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ واضح رہے کی سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ملک میں اب تک 3 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار 561 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 605 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا
اپریل
عمان اور عرب لیگ کی طرف سے منفی ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: عرب لیگ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
فروری
سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی
?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی
فروری
مربوط ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
?️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت آج قومی اسمبلی میں شہریوں کے
دسمبر
سکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل
?️ 5 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور
جون
اماراتی جہاز کے قبضے پر ریاض ناراض
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے جنگی جہاز کو قبضے میں لینے
جنوری
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی کمیشن نے پیر کے روز چینی ملکیت
اپریل
پاکستانی سفیر کا دنیا سے کشمیری تنازع حل کرانے کا مطالبہ، پاک-بھارت کشیدگی میں ’بنیادی مسئلہ‘ قرار
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ
مئی