🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 573 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 300 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 73 ہزار 718، سندھ میں 4 لاکھ 13 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53 ہزار 134، بلوچستان میں 31 ہزار 632، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 442، اسلام آباد میں 94 ہزار 402 جبکہ آزاد کشمیر میں 29 ہزار 593 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53 ہزار 134، پنجاب میں تین لاکھ 73 ہزار 718، اسلام آباد میں 94 ہزار 402، بلوچستان میں 31 ہزار 632، آزاد کشمیر میں 29 ہزار 593 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 442 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 412 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 475، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 679، اسلام آباد 837، گلگت بلتستان 166، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 669 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ پاکستان میں 4 کروڑ سے زائد ویکسینیشن خوراکیں لگائی جا چکی ہیں اور ویکسینیشن کا آخری کروڑ کا ہدف صرف 9 دن کی قلیل مدت میں حاصل ہوا۔ اس کےعلاوہ ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری خوراک کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کردیا گیا۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کے کیوب پروجیکٹ کو درپیش چیلنجز
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی ان ان نے اپنی ایک رپورٹ میں
فروری
پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
🗓️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ
مئی
امریکی وزیر خارجہ اور سعودی نائب وزیر دفاع کا ایران کے بارے میں تبادلۂ خیال
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے
مئی
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
🗓️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ڈومور کا مطالبہ مان کر
نومبر
مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی
مارچ
روسی جوہری حملے کے خطرے کے بارے میں امریکی افواہیں
🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی حکام اور اس ملک کا میڈیا بارہا گزشتہ دنوں میں
اکتوبر
کورونا:ملک بھر میں مزید 118 افراد انتقال کر گئے
🗓️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر
مئی
حکومتی دور میں نوکریوں سے متعلق فوادچوہدری کا اہم بیان
🗓️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں )وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم دعوی
اکتوبر