?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس نے عام انتخابات سے متعلق ریٹرننگ افسران (آر اوز)، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کے تقرر کے باعث ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی عائد کی ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ڈی سی اور اے ڈی سیز کو ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا۔
یاد رہے کہ آئندہ برس عام انتخابات کے لیے تعینات کیے گئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ آج سے شروع ہو رہی ہے، ٹریننگ کے دوران 859 ریٹرننگ افسران 13 سے 15 دسمبر تک اپنے متعلقہ ضلعی سطح پر 3 روزہ انتخابی تربیت حاصل کریں گے۔
گزشتہ روز ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں 16 دسمبر 2023 کو ایک روزہ تربیتی سیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے قانون کے برخلاف ان کی تاخیر سے تعیناتی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 53 کے تحت انتخابی پروگرام کے اجرا سے کم از کم 60 روز قبل ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کرنا الیکشن کمیشن پر لازم ہے۔
’غیر معمولی حالات‘ میں قانون سے انحراف کی گنجائش موجود ہے جس کی وجوہات ریکارڈ پر لانا ضروری ہے، ایسی صورت حال میں الیکشن کمیشن انتخابی پروگرام کے اجرا کے ساتھ ساتھ تعیناتیاں بھی کر سکتا ہے۔
ای سی پی نے کل ہی عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیے تھے۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، پنجاب میں 41 ڈی آر اوز، سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 36 ڈی آر اوز تعیناتی کیے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 266 ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیے۔


مشہور خبریں۔
ریاض میں لاوروف کی گفتگو کا مرکزی موضوع فلسطین
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے پریس آفس TASS نے کل رات
ستمبر
بھارت نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا
?️ 17 اگست 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے
اگست
پاکستان کا سائبر اٹیک، بی جے پی، اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں بھارتی ویب سائٹس ہیک
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا جوابی وار جاری ہے، بھارتیہ جنتا
مئی
بائیڈن کا چینی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ نیا معاہدہ
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:ایگزیکٹو آرڈر ٹریژری سکریٹری کو تین شعبوں میں چینی کمپنیوں میں
اگست
وزیر توانائی سعودی عرب سے تیل فراہمی کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
جون
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کے اس
جولائی
امریکی صدارتی انتخابات میں اہم مسائل
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کے 4 سالہ
فروری
افغانستان نے امریکی ناجائز بچے کی ادا کی قیمت
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے مرکزی بینک کے
فروری