?️
اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کی صورتحال پر حکومت نے عالمی برادری سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر خارجہ چار ممالک کا ہنگامی دورہ کریں گے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت سے کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو افغانستان کے معاملے پر اعتماد میں لیا ہے جب کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ نے افغان معاملہ پر پاکستانی ہم منصب سے بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو پہلے ہی کہا تھا کہ آپ افغانستان پر اکیلے حکومت نہیں کرسکیں گے تاہم افغانستان میں ہونے والی تبدیلی میں خون نہ بہنے پر خوشی ہے، اس کے علاوہ افغانستان میں موجود گروہوں سے رابطے میں ہیں تاہم طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مختلف نصاب پڑھانے سے قوم تقسیم ہورہی تھی، پہلی بار مدرسوں میں ماڈل نصاب پڑھایا جائے گا جس کی خوشی ہے، آٹھویں، نویں اور دسویں میں سیرت النبیﷺ پڑھائیں گے۔
اسی حوالے سے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان نے دوست ممالک سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ہمسایہ ممالک کا ہنگامی دورہ کریں گے جس کا مقصد دوست ممالک کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ سب سے پہلے ایران جائیں گے بعد ازاں وہ چین اور ترکی کا بھی دورہ کریں گے، وزیر خارجہ کے دوروں کا شیڈول فائنل کرنے کے لیے میزبان ممالک سے رابطے جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
قطر اور عمان کے رہنماؤں کا علاقے میں تنازعات کے خاتمے کی ضرورت پر زور
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں: سلطان عمان اور قطر کے امیر نے ٹیلی فونک گفتگو
اپریل
صہیونیوں کا ایک بار پھر صحافی حملہ
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران ایک اور
اگست
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ جلد سازش کرنے پر کیوں مایوس ہوئے؟
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:ایسی صورت حال میں کہ جب اسرائیل کے خارجہ تعلقات بالعموم
اپریل
سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے بارے میں صیہونیوں کی خوش فہمی
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں ریاض کے ساتھ
ستمبر
اسرائیلی کپ ایک ترک ایگزیکٹو نے بنایا تھا
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:جبکہ امریکی کمپنی اسٹاربکس کی اسرائیل کو سپورٹ ابھی بھی خبروں
دسمبر
یمن کے مسائل کا حل محاصرے اور فوجی جارحیت کے ذریعے ممکن نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یمن سے متعلق
ستمبر
مصری حکومت نے "پائیداری” کے قافلے سے کارکنوں کو گرفتار کر کے نکال دیا
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: مصری میڈیا سمیت عرب میڈیا نے اعلان کیا کہ ملکی
جون
یوکرین کو باقی رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ سابق امریکی کرنل کا مشورہ
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی کرنل نے جوابی حملوں میں یوکرین کی فوج
اگست