?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مہینوں سے جاری مذاکرات کے حوالے سےکہا ہے کہ پیکیج کی تکمیل کے لیے شراکت دار ممالک کی یقین دہانی ضروری ہے۔
آئی ایم ایف کی اسٹریٹجک کمیونیکیشنز کی ڈائریکٹر جولی کوزیک نے پاکستان سے مذاکرات سے متعلق ورچوئل نیوز بریفنگ کے دوران پاکستان سے معاہدے پر دستخط کو دوسرے ممالک کی یقین دہانی سے جوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’آئی ایم ایف اسٹاف اور پاکستانی حکام کے درمیان فنڈ سہولت کے نویں جائزے کی تکمیل کے لیے پالیسی پر اسٹاف سطح پر معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’بیرونی شراکت داروں سے بروقت مالی تعاون حکام کی پالیسی کی کوششوں اور نویں جائزے کی کامیاب تکمیل کے لیے اہم ہوگی‘۔
پاکستانی حکام کے لیے یہ شرط بڑی مایوسی کا باعث ہوسکتی ہے جنہیں امید تھی کہ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے نویں جائزے کی تکمیل پہلے ہوگی اور اس کے بعد نہ صرف 1.2 ارب ڈالر آئیں گے بلکہ دوست ممالک سے بھی قرض کی فراہمی ہوگی۔
آئی ایم ایف کی عہدیدار تسلیم کیا کہ پاکستان کی معیشت کو سست شرح نمو، بلند افراط زر اور مالی تعاون کی اشد ضرورت سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور اس کے ساتھ ملک میں آنے والے گزشتہ برس کے بدترین سیلاب کے بھی اثرات ہیں۔
جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستانی حکام ضروری اصلاحات کے لیے پرعزم ہیں اور معیشت کے استحکام اور اعتماد کی بحالی کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں سیلاب متاثرین کی ضروریات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد میں اضافے پوری کرنے پر توجہ ہے کیونکہ یہاں لوگوں سخت مشکل میں ہیں۔
پاکستان کو غیرملکی شراکت داروں سے یقین دہانی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’اس وقت یقین دہانی ہو کہ حکام کی مدد کے لیے خاطر خواہ مالی امداد اولین ترجیح ہے‘۔
آئی ایم ایف سے معاہدے اور ان یقین دہانیوں کے درمیان تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اسٹاف سطح پر معاہدہ چند نکات ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا، ان میں مالی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی ہے جس پر اس وقت ہماری نظر ہے جو آئی ایم ایف کے تمام پروگراموں کا معیاری جز ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے تعاون کے علاوہ پاکستان کے غیرملکی فنڈ کی سہولت سے پاکستان کو عالمی بینک، اے ڈی بی اور اے آئی آئی بی سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں اور شراکت دار ممالک خاص کر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مالی امداد کے حصول میں مدد ملی ہے۔
جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یقین دہانی کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس وہ مالی یقین دہانیاں ہیں جس کے تحت ہم پاکستان کے ساتھ اگلے اقدام کے لیے قابل ہیں‘۔
آئی ایم ایف کی عہدیدار نے واضح کیا کہ پاکستان کو معاہدے کی تکمیل کے لیے ان یقین دہانیوں کی ضرورت ہوگی۔
اس سے قبل پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے کہا تھا کہ حکومت نے ایندھن کی قیمتوں کے تعین کی حالیہ اسکیم کے بارے میں مشاورت نہیں کی اور تصدیق کیا تھا کہ اس اسکیم سمیت چند دیگر نکات طے ہونے کے بعد عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف نے گزشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ قرض لینے والے ممالک کے ساتھ دفاعی مسائل پر بات نہیں ہوتی اور پاکستانی حکام کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی ترقی کے لیے بن سلمان کے منصوبوں کی کامیابی
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ ایک بار پھر سعودی عرب کو لوٹنے کی راہ پر
نومبر
سوڈانی فوج کا جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت کرنے سے انکار
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ریپڈ ایکشن فورسز
جون
عالمی فوجداری عدالت کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی رائے
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: دیوان کیفری بینالمللی کی جانب سے صہیونی حکومت کے اعلی
جون
برطانیہ کا مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی
?️ 18 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے
جون
رفح میں امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کے صہیونی جرم بے نقاب
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں قابض حکومت
اپریل
ایلان ماسک کی تیسری سیاسی جماعت، امریکہ میں سیاسی جمود اور ناکامی کی علامت
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایلان ماسک نے تیسری سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان
جولائی
جنگ جاری رہنے کا مطلب اسرائیلی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہے: حماس
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کی طرف واپسی
مئی
آئندہ انتخابات کے لیے عراقی وزیر اعظم کا اتحاد
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے ملک کے آئندہ
مئی