?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین میں 25, 25 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان کیا تھا جس کی زمہ داری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سونپی گئی تھی۔
وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آج تک بینظیر ایمرجنسی کیش امداد کے تحت سیلاب متاثرہ20 لاکھ خاندانوں میں 25000روپے فی خاندان امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے اور ابھی تک سلسلہ جاری ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیلاب کے باعث بہت ہی سنگین حالات کا سامنا کر رہا ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ دیگر جو لوگ رہ گئے ہیں ان تک بھی 25 ہزار روپے کی امدادی رقم پہنچائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے ناجائز کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا، ملوث کرمنل عناصر کو گرفتار بھی کروایا ہے، متاثرین کویہ رقم شفاف طریقے سے پہنچائی جائے اوربدعنوان عناصر سے کوئی بھی رعایت نہ برتی جائیگی۔
وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ میں خود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قائم شدہ کیمپوں کا دورہ کرکے سارے عمل کو مانیٹر کر رہی ہوں ، جہاں بھی کٹوتی کی ثبوتوں کے ساتھ شکایت موصول ہوتی ہیں وہاں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکلاتوں اورمواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کےباوجود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیمیں کشتیوں میں سوار ہوکر متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں بھوک کے بحران کی سنگینی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: 200 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں نے عالمی رہنماؤں
ستمبر
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس
مئی
لبنانی حکومت نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کے نائب وزیر اعظم سعد الشامی نے ایک ٹیلی
اپریل
وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی بھی شریک
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ
مئی
قطر کے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ، دوحہ نے عوامی شرکت کی طرف قدم اٹھایا
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: قطر وہ نام ہے جو ان دنوں افغان بحران کے سلسلے
اکتوبر
البیضا محاذ پر یمنی فوج کی قابل ذکر کارنامے
?️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج کی فورسز اور عوامی
جولائی
فلسطین میں سعودی عرب نے سفیر کیوں بھیجا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ روز علاقائی میڈیا نے فلسطین میں سعودی عرب کے پہلے
اگست
ہمارا ہر دن ماں کی محبت سے معمور ہونا چاہئے:عثمان بزدار
?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماں سے محبت کے اظہار کے
مئی