🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکاراؤں کی ’کردار کشی‘ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کے خلاف جاری مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے معاشرے کو ایسے لوگوں کی مذمت کرنی چاہیے جو کردار کشی، بے عزتی اور بے حیائی پھیلانے کے لیے ایسی مذموم مہم کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اطلاعات کا یہ بیان اداکارہ کبریٰ خان کی طرف سے یوٹیوبر عادل راجا کو ایک وڈیو پوسٹ کرنے کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس جاری کرنے کی دھمکی دینے کے دو روز بعد سامنے آیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداکار نہ صرف ملک کا اثاثہ ہیں بلکہ اپنی محنت اور شہرت کے ذریعے سماج میں حاصل ہونے والے مقام کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی پہچان ہیں۔
وفاقی وزیر نے صحافت، سیاست، فن یا کسی بھی شعبے میں مقام حاصل کرنے والی خواتین کے خلاف ’کردار کشی‘ کی مہم چلانے پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے ایسے لوگوں پر ملامت کی جو صرف اور صرف اپنی ماؤں اور بہنوں کی عزت کا خیال کرتے ہیں مگر دیگر خواتین کا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے بعض افراد اختلاف رائے کی بنا پر دوسروں کو گالی دیتے ہیں، خواتین پر غلیظ حملے کرتے ہیں اور دوسروں کی ماؤں بہنوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرتے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی پرورش کیسے ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنا قابل تعزیر جرم
🗓️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت
فروری
مصری کھلاڑی کی یوکرین کی حمایت کے بجائے بے ساختہ فلسطین کی حمایت
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک مصری کھلاڑی نے چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے
مارچ
پنجاب حکومت نے کورونا کی وجہ سے نیا شیڈول جاری کر دیا
🗓️ 28 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ لاہور
جنوری
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان
🗓️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے
دسمبر
اقوام متحدہ کا 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کا دن مقرر کرنے کا اعلان
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بل پاس کیا گیا
مارچ
صیہونیوں کو گلے لگانے والے عرب شیخوں کو یوکرائن بحران کا خوف
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روسی جارحیت کے بعد یوکرائن میں جو صورت حال پیدا ہوئی
مارچ
صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط
🗓️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں صحافیوں اور
جولائی
کرپشن کے الزام میں 140 سے زیادہ سعودی حکام گرفتار
🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں نام نہاد سعودی کرپشن کنٹرول اینڈ کامبیٹنگ آرگنائزیشن
جنوری