?️
کراچی(سچ خبریں) وزیراعلی سندھ نے سندھ بھر میں پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم اصل مسئلہ ہے ، اس کے لئے پرانی واٹر سپلائی پائپس تبدیل کرنی ہونگی ۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری پانی کے بحران سے متعلق بریفنگ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کراچی کو 1000 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ سپلائی 580 ایم جی ڈی ہے تاہم 174 ایم جی ڈی لائن لوسز ہیں اس حساب سے 406 ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جا رہا ہے ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں بچھائی ہوئی لائن بہت پرائی ہے جس کے باعث پانی ضائع ہوتا ہے اور کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پانی کافی دنوں بعد مہیا کیا جاتا ہے۔ دوران اجلاس وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم اصل مسئلہ ہے جس کے لئے پرانی واٹر سپلائی پائپس تبدیل کرنی ہونگی۔
وزیراعلی سندھ نے نئے مالی سال 23-2022 میں کے ڈبلیو ایس بی کی اسکیم کو پوری فنڈنگ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکیم پر کام تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کے ڈبلیو ایس بی کو ہدایت کی ہے کہ پانی کی تقسیم کا تفصیلی پلان بنائیں ۔ وزیراعلی سندھ نے واٹر بورڈ کو اپنے انتظامی نظام کو بھی بہتر کرنے کی ہدایت کی اور پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سعید غنی، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، چیئرمی پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، معاون خصوصی وقار مہدی، نجمی عالم، ایم ڈی واٹر بورڈ، سابق ایم ڈی واٹر بورڈ شریک تھا۔
مشہور خبریں۔
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیخ وقاص اکرم
مئی
فلسطینی کیوں لڑ رہے ہیں؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے خلاف ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنے کے
نومبر
صیہونی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کے سامنے ناکام؛صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے ایران کے جدید میزائلوں کے سامنے
جون
صدر مملکت سے اسحٰق ڈار کی ملاقات، آرمی چیف کے تقرر پر تبادلہ خیال
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور اہم تقرری کے
نومبر
مقبوضہ کشمیر : نریندر مودی کے دورے سے قبل مزیدسخت پابندیاں عائد
?️ 5 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
300000 صہیونیوں کی ذاتی معلومات ہیک
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کئی سیاحتی ویب سائٹس کو
جولائی
سیاسی ہلچل کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز رواں ہفتے مثبت
نومبر
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اقتصادی جنگ میں کون ہارا؟
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: محمد بن سلمان سعودی ولی عہد متحدہ عرب امارات کے
دسمبر