🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدارتی انتخاب سے ایک روز قبل محمود اچکزئی نے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا،سنی اتحاد کونسل کے نامزد صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخاب ملتوی کرنے بارے خط لکھ دیا۔خط میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کااپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم مارچ کو صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کوہونگے اور 2 مارچ تک کاغذات نامزدگی 12 بجے تک جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کر سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لئے جا سکیں گے ۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن صدارت کے امیدواروں کی حتمی فہرست 5 مارچ کو آویزاں کر دی تھی جبکہ 9 مارچ کو صدارتی الیکشن کا دن مقرر کیا گیا تھا۔شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ پارلیمنٹ ہاوٴس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔قبل ازیںجمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا خواہش ہے کہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی الیکشن میں ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے کہ ووٹ نہیں ڈالنا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا مؤقف اسرائیل کی حمایت کرنا ہے، جنگ روکنا نہیں: نبیہ بری
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی دشمن کے
اکتوبر
مومنہ اقبال کا سینیئر اداکارہ پر نظر انداز کرنے کا الزام
🗓️ 3 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر
جہاد اسلامی فلسطین کا غزہ جنگ میں کامیابی کے سلسلہ میں اہم بیان
🗓️ 5 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک سینئر ممبر
جون
ایچ ای سی کے بجٹ میں کمی نہیں ہو گی:وزیر اعظم
🗓️ 30 مئی 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو اعلیٰ ثانوی
مئی
امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کیا ہیں؟
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ
جون
زیلنسکی نے یوکرین کے کئی دیگر اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں کو برطرف کیا
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز
جولائی
کیا ایک اور غزہ بننے والا ہے؟
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: غیر متوقع صورتحال میں لبنانی حزب اللہ اور غزہ میں
جولائی
شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
🗓️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
اگست