🗓️
لاہور: (سچ خبریں)محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے 100 سے زائد علما ء کے اپنے اضلاع سے دوسرے اضلاع میں داخلہ پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان،یکم سے 10 محرم تک پاک فوج کی 24 اور رینجرز کی 34 کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائینگی
محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور مکمل بھائی چارے کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کرتے ہوئے ڈویژنل،ضلعی و تحصیل امن اور کور کمیٹیوں کو فعال کرنے فیصلہ کر لیا۔ملک بھر سے 100 سے زائد علما کرام کے اپنے اضلاع سے دوسرے اضلاع میں داخلہ پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
سرگودھا ریجن کے دو اضلاع سرگودھا اور بھکر سمیت 19 اضلاع کو حساس قرار دیتے ہوئے یکم سے 10 محرم تک پاک فوج کی 24 اور رینجرز کی 34 کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ یکم سے 10 محرم تک پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔
اسی طرح 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس جلوس کے راستوں پر معطل رکھنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حکومت نے ملک بھر کے ڈویژنل و ضلعی افسران کو محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان،علماء کرام و ذاکرین کے داخلہ پابندی،امن کمیٹیوں اور کور کمیٹیوں کو متحرک کرنے فورتھ شیڈول کی فہرستیں مرتب کرنے،علاقہ کے جلوس اور مجالس کو کٹیگری اے بی اور سی میں تقسیم کرکے فول پروف سکیورٹی اقدامات جبکہ جلوس روٹس کا معائنہ کر کے سڑکوں کے پیچ ورک،سٹریٹ لائٹ سمیت انتظامات کئے جائیں گے، اس حوالے سے سرگودھا میں 49 علماء کرام و ذاکرین کے داخلہ پر پابندی اور 26 شعلہ بیان مقرر کی زبان بندی کے احکامات متوقع ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایرانی سائبر طاقت سے صیہونی سائبر ایجنسی پریشان
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:گیبی پارٹنوئی نے تل ابیب یونیورسٹی میں انٹرنیٹ ویک کے موقع
جون
بلوچستان: تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی
🗓️ 19 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح
جنوری
مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی
مارچ
ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف انتظامی اور قانونی کاروائی کی جائے
🗓️ 25 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
نومبر
طالبان کی 150000 افراد پر مشتمل فوج قائم کرنے کی کوشش
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے چیف آف آرمی اسٹاف نے یہ اعلان کرتے ہوئے
جنوری
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پر انڈے برسائے
🗓️ 15 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما پی ٹی آئی شہبازگل جب
مارچ
حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی ان کے پاوٴں کی بیڑیاں ہیں، فواد چوہدری
🗓️ 28 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
فروری
ایران کا افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادا کا سلسلہ جاری
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے کابل میں
جنوری