مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 فیصد بڑھ گئی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مارچ میں 2.04 فیصد کے ساتھ ملک کی بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی پیداوار مسلسلے چوتھے مہینے بڑھ گئی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق بڑی صعنتوں کا کوانٹم انڈیکس رواں برس مارچ میں 115.53 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے 113.21 فیصد پر تھا، تاہم فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ میں انڈیکس 9.35 فیصد گھٹا۔

اگست کے بعد سے ایل ایس ایم انڈیکس زیادہ تر مثبت رہا ہے، جب انڈیکس میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا تھا، اس سے قبل مسلسل 13 مہینے بڑی صنعتوں کی پیدوار میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے بعد درآمدی پابندیوں کا خاتمہ، لیٹرز آف کریڈٹ کی کلیئرنس اور ڈالر کی لیکویڈیٹی کو بہتری کے محرک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رواں مال سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران ایل ایس ایم انڈیکس سالانہ بنیادوں پر 0.10 فیصد تنزلی کے بعد 117.88 پوائنٹس پر آگیا، پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ جولائی 2022 سے مسلسل 20 ویں مہینے انڈیکس مجموعی طور پر گھٹ گیا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 22 میں سے 12 شعبوں کی نمو منفی رہی، ان شعبہ جات میں کیمیکلز، مشروبات، ٹوبیکو، ٹیکسٹائل، پیپر اینڈ بورڈ، غیر دھاتی معدنی مصنوعات، لوہے اور اسٹیل کی اشیا، فیبریکٹیڈ میٹلز، کمپیوٹر، الیکٹرونکس اور آپٹیکل مصنوعات شامل ہیں۔

ٹیکسٹائل اور کپڑے کے شعبے میں گزشتہ سال کے مقابلے مارچ میں یارن (3.54 فیصد) اور کپڑے میں (0.62 فیصد) کی مثبت نمو دیکھی گئی، تاہم پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے مارچ میں گارمنٹس کے شعبے میں 18.18 فیصد کی زبردست نمو ریکارڈ کی گئی۔

فوڈ گروپ میں، گندم اور چاول کی پیداوار میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے مارچ میں 0.65 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا، اس ماہ کے دوران کوکنگ آئل کی پیداوار میں 4.53 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی کی پیداوار میں 14 فیصد کمی دیکھی گئی۔

کھاد کی پیداوار میں 25.35 فیصد جبکہ ربڑ کی اشیا کی پیداوار میں 9.66 فیصد اضافہ ہوا، ادویات کی پیداوار میں 0.50 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جبکہ مشین سازی کی پیدوار 13٫67 فیصد بڑھی۔

مشہور خبریں۔

ملازمہ تشدد کیس: عدالت ایسا کچھ نہیں کرے گی، جس سے کسی کا حق متاثر ہو، چیف جسٹس عامر فاروق

🗓️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس

پی ٹی آئی ملازمین کے خلاف فنڈنگ کیس میں ثبوت موجود: دستاویز میں انکشاف

🗓️ 9 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے  ان ملازمین کی ایک دستاویزی

ہالی ووڈ تباہی کے دہانے پر؛ وجہ ؟

🗓️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (CCTV) سے وابستہ Yiyuantan

صیہونیوں کو گلے لگانے والوں کو ذلت کا سامنا

🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:جن عرب ممالک نے 2020 میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات

حماس کی جانب سے قطر سے متعلق دعووں کی تردید

🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سرکاری ذریعے

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان 23مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب

🗓️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین

عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

🗓️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں

امریکہ ایک بار پھر دنیا میں تنہا

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ نے منگل کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے