?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے عام انتخابات 2024 میں دھاندلی سے متعلق بیان کے معاملے پر سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
میڈیا کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے خلاف محکمانہ اور الیکشن کمیشن میں انکوائری جاری ہے، سابق کمشنر لیاقت چٹھہ نے کوئی قابل دست اندازی جرم نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سابق کمشنر کے خلاف زیب فیاض ایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، درخواست میں سٹی پولیس افسر (سی پی او) راولپنڈی اور چوکی انچارج سول لائنز کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواستگزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ تھانہ سول میں درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا، سابق کمشنر راولپنڈی نے پریس کانفرنس کر کے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے،سابق کمشنر نے 17 فروری کو پریس کانفرنس کی اور رو پوش ہو گئے۔
واضح رہے کہ 13 مارچ کو راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی انتخابات دھاندلی والی گفتگو کے بعد سے اب تک مسلسل روپوش ہیں اور سابق کمشنر راولپنڈی اور اپنے آبائی گاؤں حافظ آباد والے گھر بھی دستیاب نہیں ہیں۔
عدالت نے سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ تاریخ پر لیاقت علی چٹھہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تقریباً 10 دن بعد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مُجھے نگران حکومت نے الیکشن کروانے کے لیے لگوایا گیا تھا، الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا لہٰذا میں استعفیٰ دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تھا کہ میں ڈیوٹی ٹھیک سے نہیں کر سکا، قومی اسمبلی کے 13 کے حلقوں کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوایا۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے 13 لوگوں کو جتوایا گیا، 70، 70 ہزار لیڈ والوں کو ہروایا گیا، میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے، میرے سامنے پریزائیڈنگ افسران رو رہے تھے۔
کمشنر راولپنڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس بھی انتخابی دھاندلی میں ملوث ہیں، انہیں بھی عہدوں سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات کی تردید کردی تھی اور الزامات کی چھان بین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے اور اس پر عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
بعدازاں 22 فروری کو سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنے الزامات پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی تھی۔
اپنے تحریری بیان میں سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے غلط الزامات لگانے پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر اپنا بیان دیا، میرا بیان صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پریس کانفرنس کا دن سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے احتجاجی پروگرام کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے17 فروری کو رکھا گیا، چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا گیا اور مقصد ان کے متعلق عوام میں نفرت بھڑکانا تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی طرف سے صیہونی حکومت کی
جنوری
سعودی عرب کی سلامتی کونسل سے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی درخواست
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے نمائندے عبداللہ المعلمی نے یمن
جنوری
سعودی عرب میں شراب سے بھرا ٹرک الٹ گیا
?️ 24 دسمبر 2022سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کی ایک سڑک پر شراب لے
دسمبر
چین و امریکہ کی تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا
?️ 22 اکتوبر 2025چین و امریکہ کی تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا چین
اکتوبر
یمن سعودی عرب کے لیے بہت بڑا نوالہ ہے؛ سعودی عرب اس کی قیمت ادا کرے گا : انصاراللہ
?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: یمن کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف محاصرے کے
جولائی
سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط
?️ 21 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی
نومبر
آتشزدگی کے نقصانات زیادہ ہیں یا لبنان کے ساتھ جنگ کے؟:صہیونی عہدیدار
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: ایک صہیونی عہدیدار نے کہا کہ شمالی اسرائیل میں آتشزدگی
جون
کیا میسنجر اور واٹس ایپ ایک ہوجائیں گے؟جانئے اس رپورٹ میں
?️ 19 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی
اپریل