قومی اسمبلی کے اسپیکر نے عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دی

اسد قیصر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا پارلیمنٹ کے باہر اور اندر جو بھی ہوا اس کی تحقیق کریں گے ہم جمہوریت کا مستحکم بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا  کہ کوئی یہ ثابت کردے کہ وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے ارکان کی تعداد 178 سے کم تھی تو اپنا عہدہ ہی چھوڑ دوں گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر چیئرمین سینیٹ صداق سنجرانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کے واقعات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی، پارلیمنٹ کے باہر جو بھی واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کرائیں گے۔

وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے وقت ارکان کی تعداد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ پورا میڈیا موجود تھا ہر کسی نے دیکھا فیصل واوڈا اور مجھے نکال کر 178ارکان موجود تھے، بتائیں کون سا ایم این اے غائب تھا ؟ اگر کوئی ریکارڈ کے ساتھ ثابت کردے کہ ارکان کی تعداد 178سے کم تھی تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔

اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بنانا ہے، جیت کسی کی بھی ہو جمہوریت اور سیاست قائم رہنی چاہیے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی جمہوریت کا حسن ہے، میں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوں، سب کے پاس جاؤں گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا، سینیٹ الیکشن کیلیے یوسف رضا گیلانی کے پاس جاسکتاہوں تو پھر سب کے پاس جاسکتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

یمنی عوام کااقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی تیل کمپنی کے کارکنوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے

علی امین گنڈا پورکی کابینہ میں کون شامل ہوگا،نام سامنے آگئ

?️ 2 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں

تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم گریڈ 22 میں ترقیوں کا فیصلہ کرینگے

?️ 25 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم وفاقی

گارڈین: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سامنے فروخت کا نشان لگا دیا ہے

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے آج خبر دی ہے کہ خارجہ امور

نیتن یاہو نے پہلی بار غزہ جنگ کو ختم کرنے کی ضرورت کا حوالہ دیا

?️ 29 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے وزیر اعظم کی غزہ جنگ کے

چار ملین یوکرینی شہریوں کو بجلی تک رسائی نہیں:زیلینسکی

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی پر پابندیوں

امریکا میں پاکستان کی سفارتی جائیداد سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت

?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کی جائیداد کے

کورونا : ملک بھر میں  کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے