?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل کردی۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان کی رکنیت معطل کی گئی، ان میں 19 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان معطل ہوئے، پنجاب اسمبلی سے 24 خواتین اور 3 اقلیتی رکن معطل ہوئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی سے 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کو معطل کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختوا سے مسلم لیگ (ن) کی چار ، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کی 2، پیپلز پارٹی کی 2 خواتین ارکان کی رکنیت معطل کی۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں مخصوص نشست پر پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کی 2 اور مسلم لیگ (ن) کی 9 خواتین ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ ہم کیس کو سماعت کے لیے منظور کر رہے ہیں، ہم الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو معطل کر رہے ہیں، تاہم فیصلوں کی معطلی اضافی سیٹیں دینے کی حد تک ہو گی۔
یاد رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 6، الیکشن ایکٹ کےسیکشن 104 کےتحت فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست کو مسترد کیا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ مخصوص نشستیں خالی نہیں رہیں گی، یہ مخصوص متناسب نمائندگی کے طریقے سے سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن نے تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جو یو آئی ف) کو دینے کی درخواست منظور کی تھی۔
بعد ازاں 14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا اور 2026 کے اوائل میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد
?️ 12 دسمبر 2025سچ خبریں: اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق، تھائی لینڈ کے عبوری
دسمبر
چین تسلط نہیں بلکہ شرکت کا خواہاں
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:چینی سینٹرل ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے صدر
ستمبر
یمن کا فلسطین کییمن حمایت کا عہد، دشمن صہیونی کی شکست کا پیغام
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے چیف آف جنرل اسٹاف کا فلسطین کے غزہ
جون
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 20 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے
مئی
ایران کے خلاف صیہونیوں کا منصوبہ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپڈ جنہوں نے ویانا مذاکرات کی مخالفت
دسمبر
حماس اسرائیل کے مقابلے بہت طاقتور ہے، روس کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 5 جون 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی
جون
اردوغان نے 5 سال بعد سعودی عرب کا سفر کیا
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پانچ سال بعد جمعرات
اپریل
مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے کیا اہم مطالبہ
?️ 20 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی
فروری