قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس کو چلائیں گی۔

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا نے اعلان کیا کہ قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس کو چلائیں گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا نے بیان میں کہا کہ ہم حکومتی کمپنیوں کو نہیں چلا پا رہے۔قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس کو چلائیں گی۔
عائشہ پاشا نے کہا منافع بخش حکومتی کمپنیاں بھی خسارے کی طرف جا رہی ہیں۔حکومتی کمپنیوں کو منافع بخش رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ نجکاری کی جائے۔قطر نے پاکستان میں سرماریہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گذشتہ مالی سال پاور سیکٹر کو دفاع سے زیادہ پیسہ دیا گیا، جس کی وجہ اس سے شعبے میں گردشی قرضہ ہے۔
جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ اہم سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد دوحہ سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے رخصت کیا ۔ وزیراعظم کی امیر قطر ، قطری قیادت کے دوسرے اہم رہنماؤں، قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور تاجروں سے کامیاب ملاقاتوں کے نتیجے میں قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری کر رہی ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم  نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ عبدالعزیز الثانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی اور باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ مزید برآں زراعت ،خوراک ، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستان میں قابل تجدید توانائی، سیاحت اور میزبانی کے شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا ۔
وزیراعظم نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور بزنس ایسوسی ایشن کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران پاکستان -قطر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں قطر کے سرکردہ کاروباری اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز کے ساتھ دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران قطری تاجروں اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کی سعودی عرب میں قید 20 کارکنوں کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل

?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے سعودی عدالتی نظام پر تنقید کرتے

صوبوں کو ویکسین منگوانے کیلئے وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہئے: فیصل سلطان

?️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

ان شاء اللہ 2 ماہ میں اپنا ہدف پورا کر لیں گے: اسدعمر

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد

جنین پر صہیونیوں کا خونی حملہ : 2 فلسطینی شہید اور 6 زخمی

?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  آج صبح دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید اور

تائیوان کے فوجی بجٹ میں اضافہ

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     تائیوان نے جمعرات کو چین کے ساتھ کشیدگی میں

مشعال ملک کا پمز ہسپتال کا دورہ، پاک بھارت کشیدگی کے زخمیوں کی عیادت کی

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک

یمن کی سعودی عرب کو دھمکی

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سکریٹری نے سعودی اتحاد کو

211 روزہ جنگ کے دوران غزہ میں کتنے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے؟

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے