?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا نے اعلان کیا کہ قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس کو چلائیں گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا نے بیان میں کہا کہ ہم حکومتی کمپنیوں کو نہیں چلا پا رہے۔قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس کو چلائیں گی۔
عائشہ پاشا نے کہا منافع بخش حکومتی کمپنیاں بھی خسارے کی طرف جا رہی ہیں۔حکومتی کمپنیوں کو منافع بخش رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ نجکاری کی جائے۔قطر نے پاکستان میں سرماریہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گذشتہ مالی سال پاور سیکٹر کو دفاع سے زیادہ پیسہ دیا گیا، جس کی وجہ اس سے شعبے میں گردشی قرضہ ہے۔
جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ اہم سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد دوحہ سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے رخصت کیا ۔ وزیراعظم کی امیر قطر ، قطری قیادت کے دوسرے اہم رہنماؤں، قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور تاجروں سے کامیاب ملاقاتوں کے نتیجے میں قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری کر رہی ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ عبدالعزیز الثانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی اور باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ مزید برآں زراعت ،خوراک ، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستان میں قابل تجدید توانائی، سیاحت اور میزبانی کے شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا ۔
وزیراعظم نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور بزنس ایسوسی ایشن کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران پاکستان -قطر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں قطر کے سرکردہ کاروباری اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز کے ساتھ دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران قطری تاجروں اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے کے خلاف صیہونی وحشی پن
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مکینوں کے خلاف آنسو
دسمبر
عمران خان، بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش ہونے میں ناکام
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
عثمان بزدار کا نواز شریف پرغیرقانونی طور پرپلاٹس الاٹ کرنے کا الزام
?️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ہزاروں
مارچ
صیہونی حکومت کی جیلوں میں اب نئے قیدیوں کی گنجائش نہیں
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس
جون
صہیونی آبادکاروں کو اپنے جرائم کی قیمت ادا کرنا ہوگی:حماس
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں ایک
دسمبر
اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ہفتوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط
?️ 15 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر قدم
اکتوبر
عدت کے بغیر دوسرے نکاح پر لاہور ہایئکورٹ کا عجیب و غریب فیصلہ
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیصلہ ایک شہری کی دائر
جنوری
لاوروف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے فرائض کے بارے میں یاددہانی
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
ستمبر