?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں بھی ہم قانون کی حاکمیت کو قائم کرنے کے لیئے پورے عزم سے کام کر رہے ہیں، آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی،آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،ہم ان حالات میں بھی قانون کی حاکمیت کو قائم کرنے کے لیئے پورے عزم سے کام کر رہے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ آج کا دن وہ دن ہے جب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے عہد کیا کہ غلامی کی زنجیریں توڑ پھینکیں گے۔
انہوںنے کہاکہ ہمارے آبا اجداد نے اس روز قائداعظم کی قیادت میں یہ فیصلہ کیا کہ ان کو علیحدہ وطن کی ضرورت ہے،ایک ایسا وطن جہاں اللہ کی حاکمیت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوے اصولوں کے مطابق چلا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ قرارداد پاکستان جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی،اس کے صرف 7 برس بعد پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔انہوں نے کہاکہ یہ دن عزم اور عہد کی اہمیت اجاگر کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،ہم کرونا وبا سے لڑ رہے ہیں،اس وبا سے دنیا بھر کی معیشت اور ترقی پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان حالات کا مقابلہ صرف اپنے عزم اور ثابت قدمی سے کیا جا سکتا ہے،ہم ان حالات میں بھی قانون کی حاکمیت کو قائم کرنے کے لیئے پورے عزم سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی سستے اور جلد انصاف تک رسائی آسان بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ہم انشا اللہ ضرور کامیاب ہونگے۔


مشہور خبریں۔
جام کمال کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی
?️ 20 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 14 ارکان کے دستخط سے
اکتوبر
فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی:جہاد اسلامی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے تاکید
دسمبر
موڈرنا ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
جولائی
سی آئی اے کی امریکی عوام کی غیر قانونی جاسوسی
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کولکھے جانے والے دو سینیٹرز کے خط
فروری
وزیراعلی کے پی کا انتخاب غیرآئینی، ن لیگ اور جے یو آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتی وفد کی امیر جے علمائے اسلام مولانا
اکتوبر
ضلع کرم: فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی
?️ 12 جون 2025 ضلع کرم : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے
جون
حماس کو شکست دینا ناممکن ہے: صیہونی جنرل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے کہا کہ فوج
جولائی
ایران کا یورپ کی تجاویز کا جواب
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے اعلان
اگست