اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️

جنیوا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کے خلاف اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے ملک کے شمال مغربی شہر کانی میں جولائی میں مبینہ طورپر قتل عام کیا ہے اور وہاں سے کم سے کم 40 افراد کی لاشیں ملی تھیں جبکہ مزید کا امکان پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کیاو موئے ٹن نے، جنہوں نے فوجی جنتا کے حکم کے باوجود اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کو ایک خط میں لکھا کہ میانمار کی فوجی جنتا نے جولائی میں سکینگ علاقے کے شہر کانی شہر میں یہ قتل عام کیا تھا۔

دوسری طرف خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، کیونکہ سیگنگ ایک دور افتادہ علاقہ ہے اور وہاں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے ہیں۔

سفیر کیاو موئے ٹن نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ فوجیوں نے 9 اور 10 جولائی کے درمیان شہر کے قریب واقع ایک گاؤں میں 16 مردوں کو اذیتیں دینے کے بعد ہلاک کیا، جس کے بعد علاقے میں رہنے والے تقریباً 10 ہزار افراد کو جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 26 جولائی کو مقامی جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے بعد وہاں سے مزید 13 لاشیں ملیں۔

کیاو موئے ٹن نے کہا ہے کہ ایک 14 سالہ بچے سمیت 11 مزید افراد کو 28 جولائی کو ایک اور گاؤں میں قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلا دیا گیا۔

سفیر کیاو موئے ٹن نے اپنے خط میں عالمی رہنماوں سے حکمران فوجی جنتا کو ہتھیاروں کی فراہمی پرپابندی عائد کرنے اور فوری انسانی مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

کیاو موئے ٹن نے اے ایف پی سے کہا کہ ہم فوج کو میانمار میں اس طرح کی ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اقوام متحدہ اور بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ اس پر فوری کارروائی کرے، فوج کی طرف سے میانمار میں یکم فروری کو عوامی حکومت کا تختہ پلٹ دینے کے بعد سے ہی ہنگامہ جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج

معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

?️ 28 جون 2025کراچی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ

عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر

عمران خان کا چیف جسٹس کو خط،حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں

?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران 5 مزید صحافی شہید

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی پر صہیونی افواج کے وحشیانہ حملوں میں شدت آتی

اسٹاک ایکسیچنج میں مندی، انڈیکس 1032 پوائنٹس گرگیا

?️ 12 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی

خیبرپختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع میں سیکورٹی فورسز نے اہم دہشت گرد کوہلاک کر دیا

?️ 5 اپریل 2021خیبر پختونخواہ (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

’ہر لاپتا فرد ضرور واپس آئے گا‘، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی، بلوچ طلبہ کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری

?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا بلوچ طلبہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے