🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نےجنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔
جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کےحوالے سے نیپرا ہیڈکوارٹرز میں عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔
سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، دوران سماعت پاور ڈویژن نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی کیٹیگری میں زرعی ٹیوب ویلز اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو شامل کرنے کی استدعا کی۔
پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ کل نیپرا اتھارٹی کو خط لکھا کہ اس معاملے کو دیکھا جائے، ایف سی اے کیٹیگری میں شامل ہونے سے دیگر صارفین پر اثر نہیں پڑے گا، ایف سی اے کی مد میں کمی کا ریلیف تمام صارفین کو ملے گا۔
دوران سماعت سولر صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے حوالے سے پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ انہیں اس معاملے پر ایف بی آر سے بات کرنی ہوگی، ایف بی آر سے بات کرکے اس معاملے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
سی پی پی اے حکام نے دوران سماعت بتایا کہ جنوری میں ایف سی اے کی مد میں ریفرنس لاگت 11 روپے رہی، جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، صارفین کے لیے ریفرنس لاگت فرق کے باعث 15 ارب سے زائد کا ریلیف بنتا ہے، ونٹر سپورٹ پیکیج سے صنعتی شعبے نے 63 فیصد بجلی کا استعمال کیا، پیکیج کے تحت دیگر صارفین کی تعداد 37 فیصد رہی۔
سی پی پی اے حکام نے کہا کہ ریفرنس کی نسبت پیداوار 3 اعشاریہ 5 فیصد کم رہی، سالانہ بنیاد پر بجلی کی کھپت میں 2 فیصد کمی ہوئی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے مسلسل 7 ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی، سی پی پی اے کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق آئندہ ماہ مارچ کے بلوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 6 بار بجلی کی قیمت میں کمی کرچکا ہے، نیپرا نےدسمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 23 پیسےفی یونٹ سستی کی تھی، دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کا معاملہ، امریکا کے سابق صدارتی امیدوار نے سینیٹ میں اہم قرارداد پیش کردی
🗓️ 21 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دہشت گرد اسرائیل کو کروڑوں
مئی
کورونا کے پیش نظر نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک
اگست
عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا: وزیر خارجہ
🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
کیا امریکی دوسرے ممالک کو امداد بھیجنے پر راضی ہیں؟
🗓️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سنیٹر رون جانسن نے کانگریس کو غیر ملکی امداد
اپریل
صحافی مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور
🗓️ 30 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دِہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)
نومبر
سی آئی اے کے ذریعے روس میں غیر ملکی سفارت کاروں کے آئی فون کی وسیع پیمانے پر ہیکنگ
🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے روس میں بڑے پیمانے پر
جون
وزیرستان میں متحرک دہشت گرد گروپ نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا
🗓️ 2 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں متحرک
اکتوبر
مشرقی یورپ کی مشقوں میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی
🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ان کا ملک روس
اپریل