?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوگی، یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے بدقسمتی سے امن کی کوششوں، اور امریکی سفارتکاری کو مسترد کیا، پاکستان نہ تو تصادم کا خواہاں ہے اور نہ ہی مذاکرات کا طلب گار، ہم تسلیم کرتے ہیں امن دونوں ممالک کے مفادمیں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے تنازعات کا کوئی عسکری حل نہیں، بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی، اور کشمیر میں جبر ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کو سیاسی رنگ دینا بھی ناقابل برداشت طرزعمل ہے، آگے کا راستہ دیانت دارانہ سفارتکاری سے ممکن ہے،انکار اور تاخیر سے نہیں۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا پورا فوکس تعلیم کے فروغ پر ہے: بزدار
?️ 18 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی
اگست
ملک میں ’سلیکشن پروسس‘ روک کر الیکشن پروسس شروع کیا جانا چاہیے، فواد چوہدری
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے
دسمبر
عراقی صدر کا فلسطین کے بارے میں اہم بیان
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس ملک میں تعینات فلسطینی سفیر
جولائی
اقوام متحدہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر اٹھانے پر روسی سفارتکار کا ردعمل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:لبنان میں روس کے سابق سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل
اکتوبر
ٹرمپ فلسطینی قوم پر ہتھیار ڈالنے کی شرائط مسلط کرنا چاہتا ہے:خلیل نصراللہ
?️ 26 جولائی 2025ٹرمپ فلسطینی قوم پر ہتھیار ڈالنے کی شرائط مسلط کرنا چاہتا ہے:خلیل
جولائی
ہر فلسطینی جنگجو ایک نیا سنوار ہے: اسرائیل
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے اپنی ایک
مارچ
بدامنی کی نئی لہر/مقبوضہ فلسطین شمال سے جنوب تک بند
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی جانب سے وزیر جنگ کو برطرف کیے جانے
مارچ
UNRWA کی امداد بند کرنے پر عرب لیگ کا ردعمل
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: اتوار کو عرب لیگ نے UNRWA کی فنڈنگ معطل کرنے
جنوری