فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف تعاون پر اتفاق

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی امن اور انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی و عسکری تعاون، سٹریٹجک اشتراک اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی چیلنجز شامل تھے، ملاقات کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی ایک بار پھر توثیق ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مملکتِ سعودی عرب کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے بھی نوازا گیا، یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ممتاز عسکری خدمات اور قیادت، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون، سٹریٹجک ہم آہنگی اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف کے طور پر دیا گیا، یہ اعزاز علاقائی امن و استحکام، خصوصاً انسدادِ دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں مسلسل تعاون کے لیے ان کی خدمات کا بھی عکاس ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سٹریٹجک وژن کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس اعزاز پر خادمِ حرمین شریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط اور پائیدار تعلقات کی علامت قرار دیا، انہوں نے سعودیمملکت کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

مشہور خبریں۔

اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق

پنڈورا پیپرز میں مذکور افراد کی تحقیق کریں گے:عمران خان

?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

کیا چین کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے روکا جا رہا ہے؟

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے

نیتن یاہو کے کیریئر کی سب سے بڑی ناکامی ہے ایران: ہاریٹز

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے آج ایک تجزیے میں ایران کے جوہری

اسرائیل امریکہ کی قیادت میں مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہا ہے: گینٹز

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    اسرائیلی وزیر جنگ بینی نے آج پیر کو کہا

سعودی غلامی کو بے نقاب کرنے کے بعد فیلیپینی کارکنوں کو سعودی عرب بھیجنے کی معطلی

?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: خلیج آنلاین کے مطابق فیلیپینی کی وزارت معلومات اور عوامی

تاجر برادری کا شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان سے اختلافات ختم کرنے کا مطالبہ

?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) تاجر برادری نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 عدالت عظمیٰ میں چیلنج

?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے