?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے اور انہیں دورہ پاکستان کے دوران غیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی گزشتہ دورہ پاکستان سیکیورٹی کے اعتبار سے خوش کن نہیں تھا۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قطعی مناسب نہیں ہے کہ غریب لوگوں سے زبردستی زمین ہتھیائی جائے اور پھر ہو بڑے لوگوں کو سستے داموں دے دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کا بہت زیادہ استحصال کیا گیا ہے خصوصاً اسلام آباد میں گاؤں میں زمین پر قبضہ کر لیا گیا، زمین جن کی ملیت تھی ان سے لے لی گئی اور من پسند بیورو کریٹس، ججز اور صحافیوں کو یہ پلاٹس دے دیے گئے اور ایک بہت بڑی تعداد میں صحافیوں کو یہ پلاٹس ملے ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اسد عمر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں شیریں مزاری، شہزاد اکبر اور فروغ نسیم موجود ہیں اور یہ کمیٹی ایک جامع پالیسی لے کر آئے گی اور ایک ایسا نظام تشکیل دیا جائے گا جس میں غریب لوگوں کی زمینوں کو ہتھیایا نہ جا سکے اور بڑے لوگ وہاں اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی نہ بنا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے، اس کے دورے کے لیے سیکیورٹی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کا گزشتہ دورہ پاکستان سیکیورٹی کے اعتبار سے خوش کن نہیں تھا لیکن اس کو مدنظر رکھتے ہوئے غیرمعمولی سیکیورٹی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل کی برطانیہ کے چیف میڈیکل سائنٹسٹ سے ریڈ لسٹ کے متعلق بات ہوئی ہے اور کافی حد تک ہم نے ڈیٹا سے متعلق ان کے تحفظات کو دور کردیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سینما انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہم نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ غیربھارتی پنجابی فلموں کو پاکستان میں سینما میں لگایا جائے، کابینہ نے کہا ہے کہ آپ اسے صرف پنجابی فلموں تک محدود نہ رکھیں بلکہ بھارت کے علاہ تمام بین الاقوامی فلموں کی پاکستان میں درآمد کی اجازت دی جائے لہٰذا اب ہم سمری کو ترمیم کے بعد دوبارہ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں ہمارے پاس 780 سینما تھے لیکن اب صف 78 سینما رہ گئے ہیں اور اگر ہم نے سینما اور فلم کی بحالی کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو ہماری فلم انڈسٹری جو پہلے ہی تقریباً بیئٹھ چکی ہے، یہ بالکل بند ہو جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کے لیے اک فلم پیکج لا رہے ہیں اور سینما کی بحالی کے لیے بھی عملی اقدامات کر چکے ہیں اور اس کا اعلان اگلے ہفتے تک کر دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
اریحا میں مارا جانے والا صہیونی امریکی تھا:امریکہ کی تصدیق
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اریحا میں
فروری
سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرین کیلئے سوا کروڑ روپے جمع کرنے والی انفلوئنسر
?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جہاں
ستمبر
صیہونی حکومت کی فوج میں خودکشی کا بحران
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سال
جون
ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے: مریم نواز
?️ 21 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مسلم لیگ (ن)
فروری
امریکہ میں علیحدگی پسند رجحانات کی شدت
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ق ایک نئے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ
اکتوبر
سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کا احتجاج، شور شرابہ، اجلاس ملتوی
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کے بطور
جون
صیہونی حکومت کے بارے میں بائیڈن کے متعصبانہ بیانات سے حماس غصہ
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں امریکی صدر
اگست
اگر معیشت بہتر انداز میں بڑھتی رہے تو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا:شوکت ترین
?️ 10 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی
مارچ