?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کی ترقی کے لئے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں لیکن اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے۔ میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کرچکا ہے، آج ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ چکی گئی ہے، فیس بک ،گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب کے اشتہارات کا بزنس کیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے بعض جگہوں پر ملازمتیں ختم ہوئیں اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی کچھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں لیکن اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن آج تک اس پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھنے کےلیے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود 42 جرنلزم اسکولز میں 1960 کا نصاب پڑھایا جارہا ہے اور دنیا میں لائٹس اور ساؤنڈز میں لوگوں نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے لیکن ہمارے پاس دور دور تک ایسے لوگ میسر نہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میڈیا کی ترقی کےلیے پہلی مرتبہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جارہی ہے، جس میں اینی میشن، ویژول افیکٹس اور فلم سازی اور کیمرہ ورک سمیت میڈیا کے مختلف شعبوں کی تعلیم دی جائے گی، ساتھ ہی میڈیا میں 1500 انٹرن شپس دی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد سعدون الصیهود نے امریکی فریق سے
جولائی
شوکت ترین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ’مشکوک لین دین‘ کے الزامات مسترد کر دیے
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پی اے
اپریل
مارگلہ ہلز نیشنل پارک کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری۔
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک
جولائی
بائیڈن کے گھر کے قریب مظاہرے
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غیر انسانی حملوں میں فلسطینیوں کے لیے مختلف
نومبر
بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی
?️ 6 دسمبر 2024چارسدہ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین
دسمبر
یورپی یونین حزب اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالے : امریکی کانگریس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین
جولائی
یمن اور سعودی اتحاد نے 2000 سے زائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی POW کمیٹی کے سربراہ نے سعودی اتحاد کے ساتھ
مارچ
مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کے لیے مہلک ترین سال
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یہ سال مقبوضہ
دسمبر