?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے،کل کے احتجاج میں کوئی گملہ نہیں ٹوٹا ، ہمارے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔اسلام آ باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی بنیادی ذمہ داری نہیں نبھائی۔
ہمارے ایم این اے لطیف کھوسہ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجاسمیت دیگر رہنماﺅں و کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، ہم آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اور ملک میں مظاہرے کریں گے، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے اور رہے گی۔ دھاندلی کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا۔
ہم انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر خاموش نہیں بیٹھی گے اور ملک بھر میں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے ۔
قومی اسمبلی میں ہماری 180سیٹیں بنتی ہیں۔ 9 فروری کو فارم 45 تبدیل کرکے فارم 47 بنائے گئے، 9 فروری کو ملک بھر دھاندلی کا ورلڈ ریکارڈ دیکھا گیا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ون حکومت ملک میں مہنگائی کا سیلاب لائی تھی ۔ملک پر دوبارہ پی ڈی ایم ٹو ٹولہ کو مسلط کر دیا گیا ہے یہ لوگ اب بھی عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دیں گے اور ملک میں طوفان کا سیلاب لائیںگے ۔
انہیں عوام سے کوئی غرض نہیں ان کا مقصد صرف اقتدار کی سیڑھی چڑھنا تھا ۔الیکشن میں جس طرح عوامی کی جانب سے پی ٹی آئی کو دئیے گئے مینڈیٹ کو چھینا گیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ایک بار پھر بند کمروں میں بیٹھ عہدوں کی بندر بانٹ کر لی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ آئندہ چند روز میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب غیر آئینی ہیں۔ یہ لوگ اپنی سیٹیں ہار گئے تھے ۔رات کے اندھیروں میں ان کو زبردستی جتوایاگیا ہے ۔ہم اپنے حق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ہم جمہوری لوگ ہے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی آواز کوبلند کرتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
ہنری کسنجر ایک جنگی مجرم
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں ایک آئرش قانون ساز نے جمعرات کو انتقال
دسمبر
اسرائیلی فورسز کا ایک بڑا گروپ غزہ کے اندر لڑنے کے لیے تیار نہیں
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:قابض حکومت کی فوج کے ریزرو دستوں کے بارے حکومت کے
جنوری
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی، وزیر اعظم تین ناموں میں سے ایک کو منظوری دیں گے
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی
اکتوبر
شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ
مئی
صلاح مشورے مکمل، مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کرلی
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے
مارچ
’دوبارہ نہیں کرنا بیٹا: یہ فلم نہیں چل رہی‘ فہد مصطفیٰ کا بھارت کو پیغام
?️ 12 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے پاک
مئی
’عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے‘، سیکیورٹی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس
?️ 1 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے
فروری
حماس کے سربراہ کی حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات
?️ 29 جون 2021سچ خبریں:لبنان کے دورے کے دوران حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ
جون