?️
کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 17.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس اضافے سے ان برآمدات کا حجم 4.73 ارب ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے جو اس سے قبل گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ جولائی تا اکتوبر مالی سال 2025 میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا اہم عنصر کھانے پینے کی خام اشیا کا تھا، اس کے علاوہ چمڑے، فٹ ویئرز اور انجیئرنگ سے متعلق ویلیو ایڈڈ مصنوعات بھی برآمد کی گئیں۔
خیال رہے کہ مالی سال 2024 میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 24.95 فیصد بڑھ کر 14.02 ارب ڈالر تک جاپہنچی تھیں جو کہ اس سے گزشتہ مالی سال میں 11.22 ارب ڈالر کی سطح پر تھیں۔
غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا سلسلہ رواں سال بھی جاری ہے، یہ مثبت رجحان اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ عالمی مارکیٹ سے پاکستان کو زیادہ آرڈرز مل رہے ہیں۔
انجینئرنگ گڈز کی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 30.79 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، سیمنٹ کی برآمدات میں 12.39 فیصد اضافہ دیکھ گیا، اس کے علاوہ صنعتی مشینری ، ٹرانسپورٹ آلات ، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائرز کی ایکسپورٹ بھی بڑھی ہے۔
اسی عرصے میں سیمنٹ کی برآمدات میں 18.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے مقابلے میں مالی سال 2025 میں جولائی تا اکتوبر فٹ ویئرز کی برآمدات میں 4.89 فیصد اور چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 16.55 فیصد اضافہ ہوا جب کہ چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی اور زیر جائزہ مدت کے دوران خام چمڑے کی برآمدات میں 4.94 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان عالمی سرجیکل آلات کے اہم سپلائرز میں سے ایک ہے تاہم ، ان آلات کی برآمدی قیمت نہ ہونے کے برابر رہی کیونکہ مشہور برانڈز نے مغربی ممالک میں ان کی دوبارہ مارکیٹنگ کی، زیر جائزہ مدت کے دوران اس میں 2.70 فیصد کی منفی نمو ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں قالینوں کی برآمدات میں 11.49 فیصد کمی واقع ہوئی، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بھی 0.96 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ گڑ سے بنائی جانے والی مصنوعات (جنہیں فوڈ کیٹیگری کی درجہ بندی میں شامل نہیں کیا گیا ہے) کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال قبل کے مقابلے میں 30.05 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر جیولری آئٹمز کی برآمدات میں 111.19 فیصد کا اضافہ ہوا، ان میں جیمز کی ایکسپورٹ 7.79 فیصد بڑھی۔
اس کے علاوہ گڑ کی ایکسپورٹ میں 100 فیصد اضافہ ہوا، فرنیچر کی برآمدات میں 21.98 فیصد جب کہ ہینڈی کرافٹس ( دست کاری) آئٹمز کی برآمدات میں 38.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں پٹرولیم خام تیل کی برآمدات میں گزشتہ مالی کے اسی عرصے کے مقابلے میں 100 فیصد کا مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی غیر ملکی برآمدات میں 530.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں خام خوراک کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21.73 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں خام خوراک کی برآمدات کی مالیت 2.36 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.94 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
میرے سب سے اچھے دوست بھارت میں ہی ہیں، عمران عباس
?️ 15 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے
جنوری
نواز شریف کیلئے ’وی آئی پی پروٹوکول‘ پر پی ٹی آئی کی کڑی تنقید
?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم
اکتوبر
اس مہینے سے ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ ہوگا
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری
اپریل
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس : آڈیو لیکس پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنانے کی منظوری
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم شہبازشریف
ستمبر
سعودی عرب اور شام کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر
ستمبر
منگل کو تجربہ کیا گیا میزائل سپرسونک تھا: شمالی کوریا
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: روئٹرز نے شمالی کوریا کے حوالے سے بتایا کہ پیانگ یانگ
ستمبر
پاکستان کی عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کی اپیل
?️ 10 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے انسانی
ستمبر
عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے گا، مریم نواز
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عدلیہ میں
مارچ