?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) راشد محمود لنگڑیال نے سولر پینل پر ٹیکس سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سولر پینل پر ٹیکس عائد کر دیا ہے، اس حوالے سے اپنی بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کے لیے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے، یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس معاملے پر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) راشد محمود لنگڑیال نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بیرون ممالک سے دو طرح کا سولر پاکستان میں آتا ہے، جو اسمبل فارم میں سولر آتا تھا اس پر ٹیکس نہیں تھا اور جو اسمبل فارم میں نہیں اس پر پہلے سے ٹیکس تھا، اسمبل سولر پر ٹیکس نہ ہونے سے لوکل مصنوعات میں گیپ تھا، درآمدی سولر پر ٹیکس مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے لگایا گیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے 4 ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے، مزید 2 ہزار 700 ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی میں کمی کی گئی جن میں سے 2 ہزار ٹیرف لائنز براہ راست خام مال سے تعلق رکھتی ہیں، اس کے نتیجے میں برآمدکنندگان کو فائدہ پہنچے گا کیوں کہ اخراجات میں کمی آنے سے وہ مسابقت کے قابل ہوں گے اور زیادہ برآمدات کرسکیں گے، ٹیرف اصلاحات ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گی، آئندہ سالوں میں ٹیرف میں کٹوتی کو مزید آگے لے کر جائیں گے اور ٹیرف کے پورے نظام میں مجموعی طور پر چار فیصد کمی کی جائے گی، اس طرح کی اصلاحات گزشتہ 30 سال میں نہیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ہم نے انفورسمنٹ کے ذریعے 400 ارب سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کیا، دو ہی طریقے ہیں یا تو انفورسمنٹ کرلیں یا ٹیکس لگا دیں، اس حوالے سے قانون سازی کے لیے دونوں ایوانوں سے بات کریں گے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، تعمیراتی شعبے میں ٹرانزیکشن کاسٹ کم کرنے کے اقدامات کیے ہیں تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے، ایڈیشنل ٹیکس زرعی شعبے پر نہ لگانے پر بورڈ سے بات کی گئی، چھوٹے کسانوں کے لیے قرضے دیئے جائیں گے، کھاد پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ زیر غور تھا مگر کسانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ختم کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ایران کی قیادت میں نئے مشرق وسطیٰ کا ظہور!:ٹائمز آف اسرائیل
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ بیجنگ کی حوصلہ افزائی
اپریل
پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفترخارجہ
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
جولائی
پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کی ایک اور سیاسی جماعت پر پابندی پر اظہار مذمت
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے تحریک حریت جموں و کشمیر
جنوری
امریکا کے ساتھ بڑھے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری علاقے کے لئے مفید ثابت ہو گی
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق اسلام آباد
دسمبر
انڈونیشیایی حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لیے
?️ 1 ستمبر 2025انڈونیشیایی حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لیے انڈونیشیا میں ارکانِ
ستمبر
محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر نے کیا وصیت کی تھی
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر
اکتوبر
امریکہ میں دوہری شہریت پر نئی پابندیوں کی بحث،ملانیا ٹرمپ بھی زد میں
?️ 4 دسمبر 2025 امریکہ میں دوہری شہریت پر نئی پابندیوں کی بحث،ملانیا ٹرمپ بھی
دسمبر
ولی عہد کی ریپڈ ایکشن فورس کو منحل کرؤ؛امریکہ کا سعودی حکام پر دباؤ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ واشنگٹن نے ریاض
مارچ