🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے معذورت کرتا ہوں میں ایسے پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتا کیوں کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔
سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ میں نے پی ڈی ایم کے سٹیج پر ہر تقریر میں کہا تھا کہ اس تحریک کو عمران دشمنی کی طرف نہ لے جایا جائے، ہمارا مسئلہ عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کی تعمیر نو ہے، میں نام نہیں لینا چاہتا کسی کا لیکن میں نے سب سے یہی بات کی تھی۔
اسی طرح اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47اور 48سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے لیے آواز اٹھادی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام کے مینڈیٹ پر دن دیہاڑے ڈاکہ ناقابل قبول ہے، علی بخاری اور شعیب شاہین (جیتنے والے امیدواروں) کی درخواستیں عدالت میں فکس ہونی چاہئیے اور انہیں فوری طور پر سنا جانا چاہیئے، ان کی درخواستوں میں تاخیر اسلام آباد کی آواز کو مسترد کر رہی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ ۴۸ اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جب کہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے اور جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے، اسی طرح شعیب شاہین بھی حلقہ ۴۷ سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج ان کے بھی حوالے نہیں کئیے جا رہے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
مشہور خبریں۔
اس بحرانی صورتحال میں سینٹ کام کے کمانڈر کے خفیہ دورۂ اسرائیل کا مقصد
🗓️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل
اپریل
حماس کا ایران اور سعودی عرب کے بارے میں اہم بیان
🗓️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:حماس کے نائب سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس
جولائی
اردن کے بادشاہ کا صیہونی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو روکنے کی تاکید
🗓️ 10 فروری 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اس بات پر زور دیا
فروری
ایران کے سامنے ایک عرب ملک کا اسٹریٹجک موڑ
🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف عالمی اقدامات بالخصوص بین الاقوامی فوجداری عدالت
مئی
جارحیت پسندوں کو انتباہ اور فلسطین کی حمایت میں یمن میں زبردست مظاہرے
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سابق سربراہ شہید صالح الصماد
فروری
امریکی حکومت کی جانب سے تارکین وطن کو تیسرے ممالک میں بھیجنے پر پابندی
🗓️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے حکومت کو سینکڑوں تارکین وطن کو ان
اپریل
انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے مطالبے پر جام کمال نے پیپلز پارٹی کی حمایت کردی
🗓️ 1 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے چیئرمین پیپلزپارٹی
نومبر
طالبان کو بین الاقوامی قوانین اور روایات کا احترام یقینی بنانا ہوگا
🗓️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکائی نیوز کو خصوصی
ستمبر