عمران کا بیرونی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے: وفاقی وزراء

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے کو دفن کر دیا، عمران خان اینڈ کمپنی پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیئے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا اور سپریم کورٹ نے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا اور جمہوری تاریخ میں اس فیصلے کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، عدالتی فیصلے کے اضافی نوٹ میں لکھا ہے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ بد نیتی پر مبنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنی چاہیے اور عمران خان نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی وہ بھی غیر آئینی تھی، 7 مارچ کو سائفر پہنچا اور 27 تک وزیراعظم نے اس پر کچھ نہیں کہا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور اگر سازش ہوئی تو اسے پارلیمنٹ کے سامنے لایا جانا چاہیے تھا لیکن حکومت پارلیمنٹ کے سامنے ایسا کچھ نہیں لائی۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پاکستان کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالت کے مطابق سازش کا بیانیہ خود بڑی سازش تھی، یہ اچانک نہیں ہوا بلکہ پلان کے تحت ہوا، عمران خان فاشسٹ اور پی ٹی آئی فاشزم چاہتی ہے، نیشنل سکیورٹی کے 2 اجلاسوں میں کہا گیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی اور یہ کون سی سازش ہے کہ کسی ملک کے اہلکار کو کہے کہ ہم عدم اعتماد کو کامیاب کرائیں گے، عمران خان اپنے اقدام پر نظر ثانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ نہ کھیلیں جبکہ عمران خان کو سکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہو تو حکومت کو بتا دیں، عمران خان سازش کا بیانیہ کھیل رہے ہیں ایسا کچھ نہیں۔

مشہور خبریں۔

سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین میں خطاب بھی کریں گے

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ترجمان

رہا ہونے والے فلسطینی قیدی کیا کہہ رہے ہیں؟

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال

صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کی مخالفت

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:دوحہ، قطر میں ہونے والے مذاکرات کے مندرجات کے بارے میں

پی ٹی آئی کی بائیڈن انتظامیہ کی حمایت حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششیں

?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مہینے سے بھی

حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کا اعلان

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کے نئے سکریٹری

غزہ کی جنگ اسرائیل کے لئے سب سے تباہ کن جنگ

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

اب تک کتنے حاجی خانہ خدا کے مہمان بن چکے ہیں؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں پاسپورٹ کے اجراء کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے اعلان

حزب اللہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے