عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی ایک روزہ راہدری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بھانھجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے حسان نیازی کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے حسان نیازی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ حسان خان نیازی کو متعلقہ عدالت میں 25 مارچ کو پیش کرے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کو تھانہ ایئر پورٹ کوئٹہ بلوچستان میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے کوئٹہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔

عدالت نے بتایا کہ تفتیشی افسر کی درخواست قابل سماعت ہے لہٰذا ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم محفوظ حراست میں رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔

کوئٹہ پولیس عدالت سے اجازت ملنے کے بعد اسلام آباد کچہری سے حسان خان نیازی کو لے کر کوئٹہ روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل کوئٹہ پولیس حسان خان نیازی کے راہداری ریمانڈ کے لیے اسلام آباد کچہری پہنچی تھی کیونکہ ان کے خلاف 18مارچ کو تھانہ ائیرپورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں حسان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

عدالت نے کہا تھا کہ14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں 6 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حسان خان  کو 20 مارچ کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اُن کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ رمنا میں اے ایس آئی خوبان شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق انہوں گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کے اوپر گاڑی چھڑائی، حسان نیازی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، حسان نیازی کے ساتھ دوسرے شخص نے اسلحہ نکالا، دوسرا شخص گاڑی نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دوران مزاحمت حسان نیازی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں 21 مارچ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی درخواست پر حسان خان نیازی کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی تھی۔

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس: امجد نیازی سمیت 63 گرفتار کارکنان کی ضمانت منظور

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، کارکنان کی جانب سے سردار مصروف خان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج راجا جواد عباس نے پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی سمیت 63 گرفتار کارکنان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے گرفتار کارکنان کو پچاس پچاس ہزار روپوں کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

مشہور خبریں۔

کسی کے دباؤ میں آنے کے بغیر ریاست کی رٹ قائم ہے: شیخ رشید

🗓️ 21 اپریل 2021اسلا آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

آج ہم اپنی آئینی تاریخ کےدوراہے پر کھڑےہیں، عمران خان

🗓️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

جینن کیمپ کا جامع محاصرہ اور شدید لڑائی

🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی قابض فوج نے مسلسل آٹھویں روز بھی شمالی مغربی

جی میل میں نیا فیچر

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی ای میل کمپنی گوگل نے

کیا شام پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی؟امریکی سینیٹر کی زبانی

🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر جیم ریش نے کہا ہے کہ ابھی وقت شام

حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتی ہے؟

🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ مختصر مدت میں صہیونی ریاست کے گیس کے

وسائل کی چوری روکنے کیلئے ’غیر قانونی سرگرمیوں‘ کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے، آرمی چیف

🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر کھڑے کئے سوال

🗓️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے