عمران خان کے دورے سے سری لنکا کے مسلمانوں کا ایک مسئلہ حل ہوا

وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے عمران کے خان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی جس  کے بعد وزیر اعظم نے سری لنکا قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا

عمران خان نے سری لنکن قیادت سے اس بارے میں بات کی تھی جس کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم کو ختم کرکے انہیں اسلامی طریقہ کار کے مطابق تدفین کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت کے سرکاری فرمان (آفیشیل نوٹیفکیشن) کے اجراء کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اس پر سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں۔

ادھر سری لنکن مسلمانوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پہلے سری لنکا میں کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں کی لاشوں کو جلانے کا قانون نافذ تھا جس کے خلاف مقامی مسلمانوں نے کافی احتجاج کیا تھا۔ اس متنازع قانون پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شدید تنقید کی تھی تاہم سری لنکن حکام کی خام خیالی تھی کہ مریضوں کی لاشوں سے بھی کورونا پھیل سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے پہلے مظاہرے؛ واشنگٹن کی سڑکیں احتجاجی نعروں سے گونج اٹھیں

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے

مولانا فضل الرحمٰن کا حماس رہنما اسمعیل ہنیہ سے ٹیلفونک رابطہ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت

?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی- ف) کے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام

غزہ کے بحران میں یونیورسٹیوں کی فعال سرگرمی کے امکانات کا جائزہ

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف گورننس نے ہاؤس آف تھنکرز

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی ملاقات عمران خان کی دشمنی میں ایک اکٹھ ہے

?️ 5 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے پیپلزپارٹی اور

’ایکس‘ کی بندش پر پی ٹی اے نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا

?️ 5 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی

لا پتا افراد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی سماعت

?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق

اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ترکیہ روانہ ہوں گے

?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے