?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے عمران کے خان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی جس کے بعد وزیر اعظم نے سری لنکا قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا
عمران خان نے سری لنکن قیادت سے اس بارے میں بات کی تھی جس کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم کو ختم کرکے انہیں اسلامی طریقہ کار کے مطابق تدفین کی اجازت دے دی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت کے سرکاری فرمان (آفیشیل نوٹیفکیشن) کے اجراء کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اس پر سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں۔
ادھر سری لنکن مسلمانوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پہلے سری لنکا میں کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں کی لاشوں کو جلانے کا قانون نافذ تھا جس کے خلاف مقامی مسلمانوں نے کافی احتجاج کیا تھا۔ اس متنازع قانون پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شدید تنقید کی تھی تاہم سری لنکن حکام کی خام خیالی تھی کہ مریضوں کی لاشوں سے بھی کورونا پھیل سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان کا متحدہ عرب امارات کو خفیہ پیغام
?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے انکشاف کیا ہے
فروری
تیل کی قیمتوں میں اضافہ؛ ٹرمپ کی کشیدگی پیدا کرنے والی پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی بندرگاہوں کے خلاف
جولائی
مغربی میڈیا: زیلنسکی نے اسٹریٹجک غلطی کی ہے
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: جیسا کہ کیف اور یوکرائن کے دیگر شہروں میں مظاہرے
جولائی
پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا کے لیے پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ
مارچ
افغانستان کو انسانی حقوق کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: اقوام متحدہ کے رپورٹر
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے
مئی
سعودی وزیر دفاع کی عراق پر مشترکہ حملے کے بعد ٹرمپ کے نائب صدر سے ملاقات
?️ 30 جولائی 2026سچ خبریں: سعودی عربستان کے وزیر دفاع خالد بن سلمان آل سعود
جولائی
عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے
جون
جو قومیں شہداء کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں: شیخ رشید
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ
دسمبر