?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہو ۔چاہتے ہیں عمران خان کو عدالت سے ہی گرفتار کرلیں ۔عمران خان جس جیل میں رہنا چاہیں گے ان کو اس جیل میں رکھا جائے گا ۔اسلام آباد میں کسی جگہ کو سب جیل قرار دیا جاسکتا ہے۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ مزید آسان ہو گیا ہے۔
عمران خان کے خلاف دہشت گردی کےمقدمے میں کسی اضافی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔عمران خان کے الفاظ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔کوشش ہے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہو۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے لیے سہولتوں کے باوجود جیل میں رہنا بہت مشکل ہوگا۔
خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو عمران خان کی طرف سے دھمکیاں دینے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ لارجر بینچ توہین عدالت کیس کی آج بروز منگل سماعت کرے گالارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں، عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنے کا اعلان اور شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے،مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دیدیا، بڑے ادب سے سپریم کورٹ کوکہتا ہوں قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد آپ کا کام ہے۔
مشہور خبریں۔
دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سرکاری تخمینہ کے مطابق15 نومبر 2022 کو دنیا
نومبر
طالبان وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کیا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزیر خارجہ نے اعلان کیا
اپریل
اسرائیل عارضی جنگ بندی معاہدوں پر پابند نہیں
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسیروں اور آزادی کمیٹی کے سربراہ قدورہ فارس نے اعلان
نومبر
آسٹریلیا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے خوف سے صیہونی پریشان
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:آسٹریلیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی حکومت کا
اکتوبر
اسموگ: پنجاب کے 10 اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار
?️ 19 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر
نومبر
غزہ فلوجہ نہیں؛امریکی تجزیہ نگار نے صیہونی فوج سے کیا کہا؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی تجزیہ نگار نے کہا کہ 2003 میں عراق میں
اکتوبر
امریکی بحری جہازوں کے ساتھ IRGC بحریہ کے تصادم کی تفصیلات
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادر بحریہ کے خلاف بروقت اور مستند
نومبر
نصف صدی کی بیرون ملک امریکی کاروائیوں پر ایک نظر/مکمل ناکامی
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی جریدے فارن افیئرز نے گزشتہ نصف صدی کے دوران دنیا
اپریل