?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم آزاد مبصرین نے خبردار کیا کہ اس سے سیاسی بحران مزید بڑھے گا۔
اس حوالے سے تبصرے کے لیے رابطہ کیے جانے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف مقدمات اندرونی معاملہ ہیں، ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
امریکی اراکین پارلیمنٹ اس حوالے سے خاموش نظرآئے، جو عموماً عمران خان اور ان کی سیاست کی حمایت کرتے ہیں، تاہم سیاسی مبصرین اور تھنک ٹینک کے ماہرین نے زیادہ کھل کر رائے دی۔
واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگلمین نے ٹوئٹ کیا کہ ’کچھ عرصہ قبل پاکستان کا سیاسی بحران ذرا کم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، حکومت نے عہدہ چھوڑنے اور انتخابات کی تیاری کے لیے نگران حکومت کو راستہ دینےکا وعدہ کیا تھا، لیکن اب عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کے بعد انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔‘
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایک وزیر اعظم کو اقامہ پر سزا سنائی گئی اور اب دوسرے وزیراعظم کو کلائی کی گھڑی بیچنے پر، سیاست دان ایسے معمولی معاملات پر بدنام ہو جاتے ہیں جبکہ ’دوسرے‘ اس سے زیادہ سنگین الزامات کے باوجود فرار ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سیاست دان استعمال ہوتے رہتے ہیں اور پھر عمران خان کی طرح ضائع ہو جاتے ہیں، ہم اسی طرح دائروں میں گھومتے رہتے ہیں۔
گزشتہ روز لندن میں عمران خان کے کئی حامی ان کی گرفتاری کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے۔
پی ٹی آئی کے ایک نمایاں کارکن شایان علی نے عمران خان کے حامیوں سے گزشتہ روز سہ پہر لونڈیس اسکوائر میں پاکستان مشن کے باہر جمع ہونے کو کہا تھا، بارش کے باوجود پی ٹی آئی کے حامی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔
مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی میں ایک ووٹ اور کم ہو گیا
?️ 15 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ایم پی اے فیصل
جولائی
طالبان کی صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دینےکی تردید
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے رکن سہیل شاہین کے صیہونی نیوز چینل کو دیے
اگست
نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
?️ 18 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل
جنوری
زیلینسکی یوکرینی وزیر خارجہ کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر بعض اعلیٰ فوجی حکام کی برطرفی کے
مارچ
باب المندب میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 1 اگست 2023یمن کے جنوب مغرب میں یمنی ذرائع نے ریاض سے وابستہ ملیشیاؤں
اگست
وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ
?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں
اگست
طوفان کا خدشہ ،سندھ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز
?️ 15 مئی 2021کراچی ( سچ خبریں) سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ
مئی
محسن نقوی کی قطری وزیرداخلہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر موقف سے آگاہ کیا
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قطر کی
مئی