عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا اسے چھوڑیں اور اپنے کام پر دھیان دیں

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا اسے چھوڑیں اور اپنے کام پر دھیان دیں، عوام کو وفاق کی نفرت کی سیاست پر دلچسپی نہیں رکھتے، وہ چاہتے ہیں کہ اپنے مسائل کا حل نکلے، ہمارے اوپر کارکردگی کی ذمہ داری ہے۔

پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو وفاق کی نفرت کی سیاست پر دلچسپی نہیں رکھتے، وہ چاہتے ہیں کہ اپنے مسائل کا حل نکلے، ہمارے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو بھی مسائل کا حل دینا چاہیے نہ کہ عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا، ہمیں کیا فرق پڑتا ہے، اس کے اپنے مقدمات ہیں، اس کا مقابلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں یہ مکافات عمل ہے، جب تک جینوئن جمہوری رویہ نہیں اپنایا جائے گا تو اس کا نقصان ہوتا رہے گا، لہٰذا ہم اپنے کام پر دھیان دیں، ہمارے اوپر کارکردگی کی ذمہ داری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کی توقعات بہت زیادہ ہیں اور وزیراعلیٰ نے مشکل معاشی صورت حال بھی سامنے رکھی ہے اور مختلف منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت سے پیسہ ملنا چاہیے وہ بھی غیریقینی ہے لیکن ہم پوری کوشش کریں گے اور جانتا ہوں کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنا وعدہ پورا کریں اور بجٹ سے پہلے یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے محدود وسائل پر اس بات پر توجہ دینا پڑے گی کہ ہم محدود وسائل کے ساتھ اپنی خدمات کیسے بہتر کرسکتے ہیں۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور اب ہم سب دن رات محنت کریں تاکہ عوام کی توقعات پر پورے اتر سکیں، ہمارے وزرا محنت سے کام کریں جو نظر بھی آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے منصوبے، بجٹ اور حکومتی پالیسیوں پر کھلی کچہریوں میں عوام کی رائے لے کر فیصلے کریں گے لیکن یہ آئسولیشن میں نہیں ہونا چاہیے، اراکین اسمبلی یا وزرا کو پارلیمان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی وقت دینا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی سیاست ہم بند کریں، اگر ہم اپنی کارکردگی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو بہتر افراد کا چناؤ کرکے کارکردگی بہتر کریں اور ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم اپنی ٹیموں کو ٹاسک دیتے ہیں تو اس سے مکمل کرنے کا موقع بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے چاہے حلقوں کی لڑائیاں ہوں یا کوئی اور وجہ ہو پارٹی اور حکومت کی کارکردگی پر نقصان نہیں ہونا چاہیے، اس پر میں الیکشن کے دوران بات نہیں کر رہا تھا لیکن اب کارکردگی پر فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اسلام آ باد میں جو نفرت کی سیاست چل رہی ہے اس سے وہ بہت مایوس ہے اور سچ تو یہ ہے کہ پورے ملک میں اس طرح کی سیاست ہے، حکومت، اسمبلی اور سب کو وفاقی سیاست کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے اور ان کی آواز بننا چاہیے اور ہم ان کے مسائل کا حل مل کر نکالنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے سندھ پولیس پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کیا اور شکست دی، ہمارے علاقائی حالات براہ راست ہمارے کرائم کی صورت حال سے براہ راست منسلک ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ ہر6 مہینے بعد بیٹھ کر کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، اسکول کی طرح رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور وزیراعلیٰ سے تمام وزرا کی رپورٹ لوں گا لہٰذا تمام اراکین عوامی رابطے جاری رکھیں، وزرا کو بھی دستیاب ہونا چاہیے اور اراکین کے لیے مخصوص دن رکھیں جہاں آپ عوام کے لیے بھی دستیاب ہوں۔وزرا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیمیں اور کارکنوں کو رکن اسمبلی یا وزیر کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے، اگر وہ آپ سے ملنا چاہیں تو آپ کو دستیاب ہونا، اگر ان کا کوئی کام ہے تو اس کے لیے کوشش کریں۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہیں : سعودی وزیر خارجہ

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا

26ویں آئینی ترمیم آج پارلیمنٹ میں پیش ہونے جا رہی ہے، مسودہ متفقہ ہے، وزیر قانون

?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون  نے کہا ہے کہ 26ویں

غزہ میں خواتین اور بچوں کے غیر انسانی حالات پر اقوام متحدہ کی ہولناک رپورٹ

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے ناصر

عمران خان کی نااہلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوآرٹیکل 63

قبضے کے سلسلہ میں برطانیہ کا دوہرا معیار

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:لندن میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے ایک برطانوی ٹی وی

صیہونی افواج کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں فلسطینی گرفتار اور زخمی

?️ 22 ستمبر 2022صہیونی فورسز نے آج جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں

عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان کے وی ایف ایکس مکسچر گانے نے دل جیت لیے

?️ 4 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول گلوکار عاطف اسلم اور مایہ ناز مرحوم گلوکار

شمالی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی قابضین کی نئی جارحیت

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی جنگی طیارے نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ہر روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے