عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا، علیم خان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کے لیے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا۔

 پی آئی پی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کے لیے نواز شریف کو نااہل کروایا گیا جس میں اس وقت کی اسٹبلشمنٹ اور کچھ اور لوگ بھی شامل تھے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ تھا، سب کچھ ہمارے سامنے ہوا، جہانگیر خان ترین کو بھی اس لیے نااہل کروایا گیا کیونکہ نوازشریف کو نااہل کروانا تھا اور مجھ سمیت سبطین خان کو اس لیے اندر رکھا گیا تاکہ پوری تحریک انصاف یہ بتا سکے کہ ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 1992 میں ہی ہیرو بنے تھے لیکن جب انہوں نے شوکت خانم جیسی ہسپتال کا ماڈل دیا تو ہم نے یہ توقع کی کہ شاید وہ وزیراعظم بننے کے بعد اداروں پر اسی طرح کے پروفیشنل لوگ بٹھائیں گے لیکن ہمیں فیصل سلطان اور شوکت خانم ہسپتال دکھا کر عثمان بوزدار، فرح گوگی اور دوسرے لوگ دیے۔

علیم خان نے کہا کہ 2018 میں وزیراعظم بننے سے قبل عمران خان مختلف تھے اور وزیراعظم بننے کے بعد وہ مکمل الگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے عام آدمی کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکج بنائے ہیں، ایک آدمی کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار ہو، غریب آدمی کے لیے بجلی بھی بہت اہم مسئلہ ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد 3 سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل حکومت ادا کرے گی۔

علیم خان نے کہا کہ کسانوں سے ٹیوب ویل کے لیے بجلی بل بھی نہیں لیے جائیں گے تاکہ کسان کی آمدنی بہتر ہو سکے، اسی طرح بڑی ہسپتالوں سے دباؤ کم کرنے کے لیے شہری علاقوں میں یونین کونسل کی سطح تک ہیلتھ یونٹ لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پی ٹی آئی کے خلاف انتخابات لڑیں گے، کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی کیونکہ ان دونوں جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

علیم خان نے کہا کہ 2018 سے پہلے عمران خان کے لیے علیم خان بہت اچھا اور نیک انسان تھا لیکن 2018 کے بعد میری بنائی گئی سوسائٹیز بھی غیرقانونی ہوگئیں تو یہ سب پہلے کیوں نہیں ہوا جبکہ یہ سوسائٹیز پہلے بھی موجود تھیں جہاں عمران خان خود بھی تشریف لائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی شوکت خانم کا سب سے بڑا ڈونر میں ہوں اور ایک دن کیا ایک گھنٹہ بھی میں نے فنڈنگ بند نہیں کی کیونکہ اس ہسپتال کو عمران خان نہیں پاکستانی چلا رہے ہیں، اگر شوکت خانم ہسپتال کا ہیڈ فیصل سلطان کی جگہ عثمان بوزدار ہوتے تو پھر عمران خان ایک روپیہ بھی اکٹھا کرکے دکھاتے۔

علیم خان نے کہا کہ ہم نے دل کھول کر تحریک انصاف کی مالی معاونت کی، ان کو جہازوں، گاڑیوں کی ضرورت بھی پڑی تو میں نے اور جہانگیر خان ترین نے معاونت کی، مزید کہا کہ عمران خان کو مجھے جیل میں رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، وہ ایسے ہی کہہ دیتے کہ علیم خان تم ہٹ جاؤ، جبکہ میں ان کے پاس بھی گیا تھا اور کہا تھا کہ میں پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتا مجھے مرکز میں بلائیں۔

انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹائیکون تحفے دیتے تھے اور سابق جنرل فیض حمید ان کے کام کرواتے تھے، جب حکومت میں نہیں تھے تو ان پراپرٹی ٹائیکون کے نام لے کر کہتے تھے کہ سب سے پہلے ان کے خلاف کارروائی کروں گا لیکن حکومت میں آنے کے بعد وہی پراپرٹی ٹائیکون کسی بھی وقت ان کے گھر آتے جاتے جاتے تھے۔

علیم خان نے کہا کہ فیض حمید کو آرمی چیف لگنا تھا اور ان تحفوں کے ساتھ ان کی عمران خان تک رسائی آسان ہوگئی تھی۔

مشہور خبریں۔

ایران اور افغانستان بھائی چارے کے خلاف مغربی میڈیا کی نفسیاتی جنگ

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:مغربی میڈیا نے ایران اور افغانستان کے شہریوں کے درمیان تناؤ

این اے 249:الیکشن کمیشن کے حکم پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کراچی کے حلقے این

امریکی فوجی اڈے یا جنسی زیادتی کیمپ

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال قبل پینٹاگون نے امریکی فوج میں جنسی حملوں

یمن جنگ میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوا؟

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی وزارت انسانی حقوق کے ترجمان نے کہا کہ یمن

ناروے کے دارالحکومت میں میونسپلٹی کی عمارت پر فلسطینی پرچم

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: اوسلو میونسپلٹی نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے

اداکارہ حنا خان عبادت کے لئے کیسے وقت نکالتی ہیں؟

?️ 27 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے جس میں ہر مسلمان

میکسیکو نے صیہونی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:    میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بدھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے