?️
سچ خبریں: امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تولسی گبرڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے دفتر کی زیر نگرانی ادارے اپنی تقریباً آدھی افرادی قوت کو برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد انٹیلی جنس مراکز کو بھی ضم کر دیں گے۔
واضح رہے کہ اس منصوبے کو "ODNI 2.0” کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد ادارے کو زیادہ متحرک بنانا اور اخراجات میں کمی لانا بتایا گیا ہے۔
امریکی ذرائع کے حوالے سے اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ تبدیلیاں جو 9/11 کے واقعات کے بعد امریکی انٹیلی جنس میں سب سے بڑی تنظیم نو قرار دی جا رہی ہیں، حکومت کو سالانہ 700 ملین ڈالر سے زیادہ کی بچت فراہم کریں گی۔ گبرڈ نے اپنے عملے کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد صدر اور پالیسی سازوں کو درست معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک "تیز رفتار اور زیادہ موثر” ادارہ قائم کرنا ہے۔
اس منصوبے کے تحت، "فارنگ انفلوینس کاؤنٹرنگ سینٹر” اور "سائبر تھریٹس انٹیگریشن سینٹر” جیسے مراکز کو ختم کر کے ان کے دائرہ کار کو "نیشنل انٹیلی جنس کونسل” میں منتقل کر دیا جائے گا۔ نیز "نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر” اپنے موجودہ مشنز کے علاوہ منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کی ذمہ داری بھی سنبھالے گا۔
دیگر اہم تبدیلیوں میں "نیشنل انٹیلی جنس یونیورسٹی” کا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں منتقل ہونا اور متوازی کام روکنے کے لیے انتظامی ڈھانچے کے کچھ حصوں کا انضمام شامل ہے۔
امریکا کا دفتر ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (ODNI) ایک ایسی ایجنسی ہے جسے 2001 میں 9/11 حملوں کے بعد سی آئی اے اور ایف بی آئی سمیت ملک کی 16 انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ دفتر براہ راست صدر کو رپورٹ کرتا ہے اور اس کا بنیادی کام انٹیلی جنس سرگرمیوں کو یکجا کرنا اور ایجنسیوں کے درمیان بے راہ روی کو روکنا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی فوجی رہنماؤں کے سلسلہ وار استعفے؛ایرانی حملے کے آفٹرشاکس
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے حملوں اور ایرانی قونصل خانے پر حملے
اپریل
غزہ میں نسل کشی پر پردہ ڈالنے پر مغربی میڈیا کو معافی مانگنی چاہیے:حماس
?️ 30 جنوری 2026غزہ میں نسل کشی پر پردہ ڈالنے پر مغربی میڈیا کو معافی
جنوری
حزب اللہ حیفا کو خاک میں ملا سکتی ہے: صہیونی جنرل
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں توسیع کے نتائج کے
ستمبر
شام عرب لیگ میں اپنی نشست واپس نہیں لینا چاہتا: الجزائر
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: اتوار کی شام الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے
ستمبر
سعودی عرب کی جانب سے یورینیم میں اضافہ کا امکان
?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ
فروری
شہریوں کو 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ سے متعلق معلومات میں رد و بدل کی اجازت
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے
ستمبر
’عزت اور رازداری‘ کا تحفظ، اعظم سواتی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے
نومبر
برآمدات بڑھنے کے باوجود آئی ٹی کمپنیاں زرمبادلہ کی اصل رقم پاکستان نہیں لارہی ہیں، وزیر خزانہ
?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر