عمران خان کو نظر بند کرنے کا امکان

?️

لاہور(سچ خبریں)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے سیالکوٹ میں ہونے والی کشیدگی پر جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسی جگہ پر جلسے ہوتے رہے،مسلم لیگ ن بھی ادھر جلسے کرتی رہی جس کی کوریج میں بھی کرتا رہا۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔خبریں آ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا۔کوشش ہے کہ دو چار حادثے ہوں، پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا،تاکہ لوگ ڈر کے مارے گھر سے نہ نکلیں۔پی ٹی آئی کے ہر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔قومی امکان ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کر دیا جائے اور پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کو گوفتار کیا جائے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔عثمان ڈار سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو آج جلسہ گاہ کے معاملے پر گرفتار کیا گیا تھا۔آج صبح سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اورانتظامیہ کے درمیان جلسے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا تھا۔ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔
پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے تھے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔
اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں۔

مشہور خبریں۔

گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)  پاکستان نے ایران کے ساتھ گوادر کو 100 میگا

میری جماعت کو اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے، اتحادی بہت وضع دار لوگ ہیں:شاہ محمود قریشی

?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  صحافیوں سے بات کرتے

عرب پارلیمنٹ غزہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے خواہاں

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ نے غزہ کے بعض علاقوں سے قابض فوج کے

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی سیشن کورٹ آمد، درخواست ضمانت منظور

?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے خاتون ایڈیشنل

موساد عراق میں دھماکے کیوں کرواتا ہے ؟

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:صہیونی مورخ ایوی شلائم نے عراقی یہودیوں کے خلاف موساد  کے

غزہ کی وزارت صحت: غزہ پٹی میں کینسر کے مریضوں کو بتدریج موت کی سزا کا سامنا

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کے طبی ذرائع نے پٹی میں صحت کی تباہی

8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا، آصف زرداری

?️ 6 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے