?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے لاہور کے دورے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے 20 جولائی بدھ کے روز لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان 2 روز لاہور میں قیام کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور اس مقصد کے لیے لاہور میں اپنے قیام کے دوران عمران خان تمام ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں رکن پنجاب اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے ، تحریری حکنامہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے امیدوار پرویز الٰہی ہیں ، پی ٹی آئی کے تمام ارکا ن اسمبلی پرویز الہی کو ووٹ دیں گے ، حکمنامہ میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کو 22 جولائی کو اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے بھی روک دیا تھا جب کہ پہلے سے بیرون ملک جانیوالے ارکان کی واپسی کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں اور 2 ارکان کل بیرون ملک سے پاکستان پہنچ جائیں گے ، تمام ارکان 22 جولائی تک حلقوں میں واپس نہیں جائیں گے کیوں کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے ایم پی ایز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ تمام ارکان 22 جولائی تک لاہور میں موجود رہیں گے ، پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے تمام ارکان اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بتایا گیا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کے بعد جوڑ توڑ کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نو منتخب ارکان کا الیکشن کمیشن سے نوٹی فکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی میں حلف ہوگا جب کہ رابطوں کو یقینی بنانے کے لئے اسمبلی کے اجلاس کو جاری رکھا جائے گا اور 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس دوبارہ ہوگا ، 22 جولائی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ، عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کا الگ سے نوٹی فیکشن پہلے ہی جاری ہوچکا ہے۔

مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے انتخابات میں BJP کو شکست
?️ 8 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی اسمبلی کیلئے کرائے
اکتوبر
وزیر اعظم آج قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے لیے
جون
عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
اپریل
فوجی افسران کےخلاف ٹوئٹ: سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی
نومبر
صہیونی متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے سے عاجز
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے حالیہ دورہ متحدہ
فروری
امریکی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا باضابطہ آغاز ڈکس وِل
نومبر
معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے
مارچ
امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس
فروری