جنت مرزا اسنیک ویڈیو پر بھی مقبول ہو گئیں

جنت مرزا اسنیک ویڈیو پر بھی مقبول ہو گئیں

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان ٹک ٹاک کی سب سے مقبول ترین شخصیت اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا  ٹک ٹاک کے بعد اسنیک ویڈیو ایپ پر بھی اپنی مقبولیت میں کامیاب ہوگئی ہیں۔اس کامیابی پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

جنت مرزا کے اسنیک ویڈیو ایپ پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد تین ملین یعنی 30 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ اسنیک ویڈیو پر مقبول ہوگئی ہیں۔اس ضمن میں جنت مرزا کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اُن کے اسنیک ویڈیو اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

مداح نے جنت مرزا کو تین ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی اُن کی مزید کامیابیوں کے لیے دُعا بھی کی۔دوسری جانب جنت مرزا نے مداح کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اُن کی محبت پر شکریہ ادا کیا۔

اسنیک ویڈیو ایپ پاکستان کی جانب سے تخلیق کی گئی ایک ایپ ہے جو کہ بالکل مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرح ہے۔اس ایپ پر بھی ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور اب زیادہ تر نامور ٹک ٹاکرز نے بھی اسنیک ویڈیو ایپ پر اپنے اکاؤنٹس بنالیے جہاں اُن کی فین فالوونگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ نے کیسے صہیونی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے:الجزیرہ

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی جانب سے اپنے ہتھیاروں کی طاقت اور نشانے

وزیر اعلی پنجاب کا مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ

?️ 9 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملکۂ

شمالی عراق پر حملے پر بغداد میں ترک سفارت خانے کا ردعمل

?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:     بغداد میں ترک سفارت خانے نے آج جمعرات 21

غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکہ کا نیا منصوبہ

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل ھیوم نے آج انکشاف کیا ہے کہ

اسرائیل اور امارات میں کشیدگی؛ دبئی سے تل ابیب کی پروازیں منسوخ

?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق اماراتی حکام اور شاباک کے درمیان دبئی

عراق کی اسلامی مزاحمت نے بغداد سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر دیا

?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت نے پیر کی شب خبردار کیا

خواتین، بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیر دفاع

?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان

قدس کی حقیقیت کو بدلنے میں صیہونی حکومت کی کوششیں ناکام

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:   حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے