عمران خان کا لاہور کے دورے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے لاہور کے دورے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے 20 جولائی بدھ کے روز لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان 2 روز لاہور میں قیام کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور اس مقصد کے لیے لاہور میں اپنے قیام کے دوران عمران خان تمام ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں رکن پنجاب اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے ، تحریری حکنامہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے امیدوار پرویز الٰہی ہیں ، پی ٹی آئی کے تمام ارکا ن اسمبلی پرویز الہی کو ووٹ دیں گے ، حکمنامہ میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کو 22 جولائی کو اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے بھی روک دیا تھا جب کہ پہلے سے بیرون ملک جانیوالے ارکان کی واپسی کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں اور 2 ارکان کل بیرون ملک سے پاکستان پہنچ جائیں گے ، تمام ارکان 22 جولائی تک حلقوں میں واپس نہیں جائیں گے کیوں کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے ایم پی ایز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ تمام ارکان 22 جولائی تک لاہور میں موجود رہیں گے ، پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے تمام ارکان اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بتایا گیا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کے بعد جوڑ توڑ کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نو منتخب ارکان کا الیکشن کمیشن سے نوٹی فکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی میں حلف ہوگا جب کہ رابطوں کو یقینی بنانے کے لئے اسمبلی کے اجلاس کو جاری رکھا جائے گا اور 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس دوبارہ ہوگا ، 22 جولائی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ، عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کا الگ سے نوٹی فیکشن پہلے ہی جاری ہوچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لاگو ہو گا

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے منی بجٹ تیار کرلیا ہے، جس

ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی

?️ 15 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس کی قربانیوں کو سراہا

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی کا کہنا

یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی زیرقیادت جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح

بائیڈن اور وینتن یاہو کا ایک نیا مشورہ

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس

پی ٹی آئی کو عدالتوں سے کیا ملا؟؛بیرسٹر گوہر خان کی زبانی

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ بیرسٹر گوہر

بھارت افغانستان کی سر زمین کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے:صدر مملکت

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

حکومت عام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی

?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے اپنی زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے