?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ عمران خان کوئی مجرم نہیں ہے، صدر پاکستان فی الفور عمران خان کو رہائی کے احکامات جاری کریں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو ووٹوں کی گنتی کے دوران باہر نکال دیا گیا، الیکشن میں تحریک انصاف کو ہاتھ پاؤں باندھ کر میدان جنگ میں اتارا گیا۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آفرین ہے عوام نے انھیں چاروں شانے چت کیا، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عوام کا اختیار ہے کہ وہ اسمبلی میں اپنے نمائندوں کو بھیجے، آرٹیکل 5 عوام کے ساتھ وفاداری کا کہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کی تابعداری عسکری قیادت، عدلیہ سب پر لازمی ہے، 25 کروڑ عوام کے سامنے مقدمہ پیش کیا تو عوام نے اعتماد کا اظہار کیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کی جمہوریت نہیں چل سکتی ہے، عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ عمران خان کوئی مجرم نہیں ہے، صدر پاکستان فی الفور عمران خان کو رہائی کے احکامات جاری کرے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےبغیرپاکستان کی جمہوریت نہیں چل سکتی ہے، یہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کے نام کا ہے، اس الیکشن کی پوری دنیا مذمت کر رہی ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بھی کہا تھا عوام کے پاس اپنا مقدمہ لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شکست کو تسلیم کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے، ہم سب سے بڑی جماعت کے طور سامنے آئے۔ لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے 170 پی ٹی آئی ارکان جیت گئےہیں، شکست کو تسلیم کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے، یہ واحد الیکشن تھا، جس میں ووٹرامیدوار کو ڈھونڈ رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دو پارٹیوں کے درمیان بندر بانٹ ہو رہی ہے، یہ جمہوریت، ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، یہ ذہن سے نکال دیں کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرکے جمہوریت چل سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے قابض حکومت کی شرط
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کے
مارچ
غزہ میں قابضین کے خلاف فلسطینی فوج کے نئے ہتھکنڈے
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں
جولائی
ٹرمپ نے ریپبلکن کانگریس میں کیا کہا؟
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار، جو ابھی ایک
جولائی
حماس کی اسرائیل کو کھلی دھمکی
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں حماس کے دفتر کے سربراہ نے یہ
جون
سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے بارے میں
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ ویب سائٹ نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے
اگست
جنرل گوٹیرس کی غزہ میں اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ پٹی پر
مئی
جنرل سلیمانی کے قتل میں اسرائیل کا کردار؛صیہونی کمانڈر کی زبانی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انسداد انٹیلی جنس تنظیم آمان کے سابق سربراہ
جنوری
امریکہ کی جانب سے یمن امن مذاکرات کی راہ میں پتھراؤ
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:یمنی مسائل کے ذرائع اور مبصرین نے یمنی مذاکرات میں پیدا
اگست