عمران خان شفاف نظام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں: فواد چوہدری

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے،  عمران خان شفاف نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر پر تعطل کا تاثر درست نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر سے متعلق وزیراعظم عمران خان آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے معاملے پر رائے لیں گے۔

یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری پر کوئ لاک ڈاؤن ہے،وزیراعظم آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائےلیں گےایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کااعتماد ہوپاکستان کے مفادمیں ہے،عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مضبوط الیکشن کمیشن جس پر سب کا اعتماد ہو پاکستان کے مفاد میں ہے، عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کےلیے ہے۔وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے۔ انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی متعدد رہنماؤں کا مغربی ممالک کو پیغام

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہوں نے صیہونی

آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، فواد چوہدری

?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا

پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر سے منسلک بیانیے کیساتھ دنیا سے مخاطب ہے۔ حنا ربانی کھر

?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا

یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپ

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ شبوا میں سعودی فوج نے متحدہ عرب امارات

پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی

?️ 21 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی۔نجی

صیہونیوں کو حزب اللہ کا انتباہ

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے وفادار دھڑے کے

عراقی پارلیمنٹ میں صدر دھڑے کے نمائندوں کی موجودگی ختم

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:  عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے آج اتوار کی

صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں میں انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی 

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے