?️
اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ دشنبے جائیں گے عمران خان اور ولادی میر پوٹن شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔
جبکہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان دشنبے میں ملاقات بھی طے پا گئی ہے۔ عمران خان اور ولادی میر پوٹن شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر کے علاوہ چینی صدر شی جن پنگ سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہو گی۔
اس سے قبل منگل کی شام کو وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران افغانستان کی تازہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ، روسی صدر نے بھی وزیراعظم کو دورہ روس کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان کچھ ہی دنوں میں دوسرا رابطہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی عوام کو اہم موڑ پر تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانستان کو امداد دینے اور معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن نے پاک روس مجموعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان گیس اسٹریم پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کا عزم کیا، عمران خان نے کہا کہ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
عرب حکام نکاراگوا سے ہی کچھ سیکھ لیں
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: نکاراگوا کی وزارت خارجہ نے فلسطین کی حمایت میں صہیونی
اکتوبر
ہمارے زرعی شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا، خوراک کا تحفظ ناگزیر ہے۔ حنیف عباسی
?️ 21 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے زرعی
اکتوبر
یمنی حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ پر 42 فیصد مسافروں کی کمی، عالمی پروازیں معطل
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:یمنی میزائل حملے کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل کے
مئی
چین اور تائیوان کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:تائیوان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا
?️ 30 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ
مئی
کورونا:سندھ حکومت کی جانب سے بین الصوبائی سفری پابندیوں کا مطالبہ
?️ 5 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے
اپریل
بائیڈن کا اندھیرے میں آخری تیر
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کے آئندہ دورہ مغربی ایشیاء
جولائی
یوکرین کے لیے نیا امریکی امدادی پیکج
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:روس میں ویگنر کی بغاوت کے خاتمے کے تین دن بعد،
جون