سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے بتایا کہ اس ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر پاسپورٹ کی تصدیق کے لیے الیکٹرانک گیٹس میں خلل واقع ہونے کی وجہ سے ہوئی اڈوں کی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز اس ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر پاسپورٹ کی تصدیق کے لیے الیکٹرانک گیٹس کو تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ایئرپورٹس کے کام میں افراتفری اور بدنظمی پیدا ہو گئی۔
بی بی سی کے مطابق اس خلل کی وجہ سے اہم ہیتھرو، مانچسٹر اور گیٹ وک ہوائی اڈوں سمیت برطانوی ہوائی اڈوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں،ایک خبر رساں ذریعہ نے بی بی سی کو بتایا کہجمعہ کی رات شروع ہونے والے وسیع پیمانے پر خللکی وجہ سے جسے انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک مسئلہ قرار دیا،برطانیہ بھر کے تمام ہوائی اڈے جو ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیںمتاثر ہوئے۔
یاد رہے کہ ای پاسپورٹ کی توثیق گیٹ مسافروں کو اپنے پاسپورٹ کو الیکٹرانک طور پر اسکین کرنے کی اجازت دے کر ہوائی اڈوں پر پاسپورٹ کنٹرول کے عمل کو تیز کرتا ہے،یہ نظام چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے اور مسافر کی تصویر لئے کر اس کی شناخت کرتا ہے۔
اس نظام کی خرابی کے بعد، ہوائی اڈوں پر انگلینڈ میں داخل ہونے کا ارادہ رکھنے والے مسافروں کو دستی طور پر پاسپورٹ کی جانچ اور تصدیق کے لیے قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہونا پڑا،انگریزی اخبار میٹرونے یہ بھی لکھا ہے کہ پورے ملک میں الیکٹرانک پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کے لیے خصوصی گیٹس میں ایک بہت بڑی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس ملک کے ہوائی اڈے مکمل افراتفری کا منظر بن گئے۔