?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی ہوگئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کو اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کرنی تھی۔
تاہم فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 20 فرروی تک ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ سماعت پر بھی فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہوسکی تھی۔
جج محمد بشیر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سناچکے ہیں جبکہ وہ ان دونوں کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس (القادر ٹرسٹ کیس) کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔
قبل ازیں 20 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے خط لکھا تھا۔
27 جنوری کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے چھٹی کی درخواست منظور نہ ہونے کے بعد جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی تھی۔ 3 فروری کو جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے دوبارہ درخواست دے دی تھی۔
القادر ٹرسٹ کیس میں الزام ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔
یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔
عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
پاک چین دوستی علاقائی، عالمی امن واستحکام کیلئے ضروری ہے، سینیٹر اسحٰق ڈار
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ
مئی
معاشی تھنک ٹینک نے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے 3 منصوبے پیش کر دئیے
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ
اگست
امریکی کارروائی میں کسی ایرانی کے مارے جانے کی کوئی خبر نہیں
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:باخبر ذرائع کے مطابق عراق اور شام پر امریکی حملے میں
فروری
امریکی صدر کو اپنے ملک کی آبادی بھی یاد نہیں رہی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے جمعہ کو اپنی تقریر میں ایک اور غلطی
اگست
پاکستان بطور ایٹمی طاقت امت مسلمہ کیساتھ کھڑا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، خان یونس میں 2 فلسطینی شہید
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی
نومبر
بجلی مزید مہنگی
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،
جون
پیپلز پارٹی نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کو فراڈ قرار دے دیا
?️ 2 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52 سمبڑیال کے
جون