?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا ہے کہ وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم پر بیان کس حیثیت میں دیا ہے؟
میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، یہ وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم پر بیان کس حیثیت میں دیا؟ اس ڈیم پر 3 صوبوں کو اعتراضات تھے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لوگوں کی توجہ سیلاب سے ہٹانے کے لیے وزیرِ اعلیٰ نے کالا باغ ڈیم کی بات کی، بیان پارٹی کا مؤقف ہے یا ذاتی رائے؟ وضاحت کی جائے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبے کو امداد کی ضرورت ہے، وزیرِ اعلیٰ کو امداد نہیں چاہیے تو بتائیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیوں کاٹی جا رہی ہیں؟
گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ بنوں میں گزشتہ روز افسوس ناک واقعہ پیش آیا، وزیرِ اعلیٰ کو اسمبلی میں پالیسی اسٹیٹمنٹ دینا چاہیے، علی امین دن میں ایک اور رات کو دوسری بات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح کریں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں یا نہیں؟۔


مشہور خبریں۔
حماس: اسرائیلی حملے شرم الشیخ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور نسل کشی کا تسلسل ہیں
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان میں
مئی
دنیا میں ایک بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:دوسری جنگ عظیم میں جب امریکہ نے جاپان کو شکست دینے
اکتوبر
جولانی: ٹرمپ کا فیصلہ تاریخی تھا
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد جولانی کے
مئی
خشک سالی کا خدشہ: لاہور ہائیکورٹ کی کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت
?️ 28 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے خشک سالی کی صورتحال کے خدشے
مارچ
آئندہ چند دنوں میں ایران کے ساتھ معاہدہ ممکن: روبیو کا دعویٰ
?️ 26 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
بارشوں کے نئے سپیل، وزیر اعظم کی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بارشوں کے
اگست
رفح پر حملہ اور انسانی ہمدردی کے امریکی کھوکھلے نعرے
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: ان حالات میں جن میں بائیڈن نے پہلے اسرائیل کو
مئی
بغداد میں شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی یاد میں کار مارچ
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی نے جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے شہداء
دسمبر