علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم پر بیان کی وضاحت کریں۔ گورنر خیبرپختونخوا

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا ہے کہ وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم پر بیان کس حیثیت میں دیا ہے؟

میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، یہ وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم پر بیان کس حیثیت میں دیا؟ اس ڈیم پر 3 صوبوں کو اعتراضات تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لوگوں کی توجہ سیلاب سے ہٹانے کے لیے وزیرِ اعلیٰ نے کالا باغ ڈیم کی بات کی، بیان پارٹی کا مؤقف ہے یا ذاتی رائے؟ وضاحت کی جائے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبے کو امداد کی ضرورت ہے، وزیرِ اعلیٰ کو امداد نہیں چاہیے تو بتائیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیوں کاٹی جا رہی ہیں؟

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ بنوں میں گزشتہ روز افسوس ناک واقعہ پیش آیا، وزیرِ اعلیٰ کو اسمبلی میں پالیسی اسٹیٹمنٹ دینا چاہیے، علی امین دن میں ایک اور رات کو دوسری بات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح کریں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں یا نہیں؟۔

مشہور خبریں۔

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے نوآبادیاتی منصوبے کو روکنے کے لئے مداخلت کرے: حریت کانفرنس

?️ 2 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

وزیر اعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں

شہر ادلب میں داعش کا سربراہ ہلاک

?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج جمعرات کی شام کو اطلاع

روس کا مقصد پورے ڈونیٹسک صوبے پر غلبہ حاصل کرنا ہے: لندن

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:      ڈونباس کے علاقے میں روس کی خصوصی فوجی

بریکس اقتصادی طاقت میں کہاں پہنچ چکا ہے؟ روسی صدر کی زبانی

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس میں ایک اجلاس

سعد الحریری فرانس ، امریکہ اور اسرائیل کے تباہ کن منظر نامے کی خدمت میں

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:لبنان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لئے امریکہ ،

متحدہ عرب امارات میں چین کی خفیہ بندرگاہ کی تعمیر

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس

یروشلم پر یہودیوں کے قبضے کے لیے تل ابیب کا نیا حربہ

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:    صہیونی فوج نے حال ہی میں اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے